اسلام آباد۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کے یک طرفہ اقدامات جاری رہے تو مسلم لیگ ن حزب اختلاف میں بیٹھنے سے گریز نہیں کرے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے لئے عوام کی ترجمانی نہیں ہو رہی اس لئے مسلم لیگ ن اقتدار سے علیحدہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحال نہ ہوئی تو پوری قوم آمریت میں دفن ہو جائے گی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوریت کا پہیہ جام نہیں کرنا چاہتے اس لئے ایوان میں جمہوری معاملات پر پیپلز پارٹی کے ساتھ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کی بالادستی کیلئے پنجاب حکومت کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت ججوں کو بحال کر دے تو یہ خوش آئند اقدام ہو گا۔ ہماری ضد قطعاً یہ نہیں ہے کہ ہم نے اس حکومت کو کام کرنے نہیں دیا پنجاب حکومت کی قربانی دینے کیلئے ہم ذہنی طور پر تیار ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) اصولوں پر قائم رہے گی عوام کے جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں اس حوالے سے اقتدار ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا انہوں نے موجودہ حکومت کے یکطرفہ اقدامات بڑھ گئے تو پھر یہ ہمارا حق ہے کہ حزب اختلاف کی نشستوں پر بیٹھیں اور حزب اقتدار کی نشستوں سے اٹھ کر دوسری طرف چلے جائیں اور اس سے ہر گز گریز نہیں کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ ججز کی بحالی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں پنجاب حکومت کی بھی پرواہ نہیں کی جائے گی قوم مسائل کا حل چاہتی ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, May 14, 2008
پیپلز پارٹی کے یک طرفہ اقدامات جاری رہے تو مسلم لیگ ن حزب اختلاف میں بیٹھنے سے گریز نہیں کرے گی ۔جاوید ہاشمی
اسلام آباد۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کے یک طرفہ اقدامات جاری رہے تو مسلم لیگ ن حزب اختلاف میں بیٹھنے سے گریز نہیں کرے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے لئے عوام کی ترجمانی نہیں ہو رہی اس لئے مسلم لیگ ن اقتدار سے علیحدہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحال نہ ہوئی تو پوری قوم آمریت میں دفن ہو جائے گی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوریت کا پہیہ جام نہیں کرنا چاہتے اس لئے ایوان میں جمہوری معاملات پر پیپلز پارٹی کے ساتھ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کی بالادستی کیلئے پنجاب حکومت کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت ججوں کو بحال کر دے تو یہ خوش آئند اقدام ہو گا۔ ہماری ضد قطعاً یہ نہیں ہے کہ ہم نے اس حکومت کو کام کرنے نہیں دیا پنجاب حکومت کی قربانی دینے کیلئے ہم ذہنی طور پر تیار ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) اصولوں پر قائم رہے گی عوام کے جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں اس حوالے سے اقتدار ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا انہوں نے موجودہ حکومت کے یکطرفہ اقدامات بڑھ گئے تو پھر یہ ہمارا حق ہے کہ حزب اختلاف کی نشستوں پر بیٹھیں اور حزب اقتدار کی نشستوں سے اٹھ کر دوسری طرف چلے جائیں اور اس سے ہر گز گریز نہیں کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ ججز کی بحالی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں پنجاب حکومت کی بھی پرواہ نہیں کی جائے گی قوم مسائل کا حل چاہتی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment