لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے جنرل (ر) پرویز مشرف کا مواخذہ کرنے کے لئے حامی بھر لی ہے ۔ لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ زرداری نے ابھی تک جنرل(ر) پرویز مشرف کو ایوان صدر سے نکالا نہیں ہے حالانکہ قوم نے 18 فروری کو مشرف اور اس کی پالیسیوں کے خلاف واضح فیصلہ دے دیا ہے ۔ انہیں ایوان اقتدار سے نکالنا عوامی مینڈیٹ کو پورا کرنا ہے ۔ میں نے آصف علی زرداری سے بات کی ہے اور کل انہوں نے مشرف کو نکالنے کی حامی بھر لی ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ زرداری کی جگہ میں ہوتا تو 18 فروری کے بعد 19 فروری کو ہی مشرف کو ایوان صدر سے نکال باہر کرتا ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment