International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 28, 2008

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر معمولی مستحکم

کراچی۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر معمولی مستحکم رہی جبکہ ڈیلرز کے مطابق قلیل المدت میں ترسیلات ذر کی آمد سے مزید بہتری کی امید ہے۔بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 67.80روپے اور قیمت فروخت68روپے رہی۔سال رواں کے آغاز سے روپے کی قدر میں 10فیصد کمی ہوچکی ہے تاہم 2ہفتے قبل اپنی ریکارڈ کم ترین سطح سے روپے کی قدر میں 2.6فیصد ترقی ہوئی ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی خرید اور فروخت میں وسیع فرق سے بنک کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈنگ سے گریزاں ہیں۔ڈیلرز کے مطابق تجارتی حجم کم ہے تاہم قلیل مدت میں روپیہ مستحکم رہے گا جبکہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی سخت عبوری مانیٹری پالیسی سے قیاس آرائیوں اور روپے کی تنزلی پر بند باندھنے میں مدد ملی ہے۔علاوہ ازیں روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں میں یورپی یورو کی قیمت خرید 108.45روپے اور قیمت فروخت108.55روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید136.40روپے اور قیمت فروخت136.50روپے رہی

No comments: