International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 28, 2008

یوم تکبیر کی تقریب میں نواز شریف کا پرویزمشرف کو ہٹانے کے حوالے سے ان کا بیان ذاتی ہے ، ترجمان پیپلز پارٹی


اسلام آباد ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و رکن قومی اسمبلی فرزانہ راجہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا لاہور یوم تکبیر کی تقریب میں خطاب کے دوران یہ کہنا کہ آصف علی زرداری نے پرویزمشرف کو ہٹانے کی حامی بھر لی ہے یہ میاں نواز شریف کا ذاتی بیان ہے آصف علی زرداری نے گزشتہ دنوں واضح الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ ہم سب سے پہلے پارلیمانی نظام کو مضبوط بنائیں گے آج نواز شریف کی تقریر پر اپنے رد عمل میں فرزانہ راجہ نے کہا کہ ہم کسی ادارے یا شخص سے تصادم نہیں چاہتے اور پرویز مشرف کو عہدے سے ہٹانے کیلئے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیاجائے گا اس کیلئے عوام سے اتفاق رائے حاصل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام میں تمام مسائل بات چیت سے حل کئے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ تمام معزول ججوں کو ضرور بحال کیا جائے گا اس میں دو رائے نہیں ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ججز کی بحالی کا عوام سے وعدہ کر رکھا ہے جہاں تک وکلاء کی تحریک کا تعلق ہے تو اس تحریک میں پی پی پی کی قربانیاں نسبتاً زیادہ ہیں ہمارے کارکنوں نے اس کیلئے جانوں کی قربانیاں تک دی ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے ناں صرف ججز کی بحالی بلکہ عدلیہ کو مکمل آزاد اور خود مختار بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے کیونکہ اس کے بغیر ملک میں انصاف کا بول بالا نہیں ہو سکتا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجٹ پر کام ہو رہا ہے انشاء اللہ عوام کو ضرور ریلیف دیا جائے گا ہم بجلی پانی کی کمی کو پورا کرنے ، امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور باقی تمام عوامی مسائل کے حل کیلئے راستے پر چل نکلے ہیں تاہم کوئی بھی مسئلہ راتوں رات ختم نہیں ہو سکتا اس کیلئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے تاہم عوام مطمئن رہیں ان کے مسائل ضرور حل ہوں گے ۔

No comments: