International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 28, 2008

ناسا کے خلائی مشن نے مریخ سے پہلی بار تصویر زمین پر بھیجیں


نیویارک ۔ امریکہ کی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلائی مشن نے مریخ سے پہلی مرتبہ تصاویر زمین پر بھیجی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تصاویر کی مدد سے سرخ سیارے پر زندگی کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہو سکیں گی ۔ فینکس پر نصب مشینی ہاتھ مریخ کی سطح سے مٹی اور برف کے نمونے حاصل کریں گے اور پانی کے ذخائر یا ان کے نشانات تلاش کریں گے۔ امپیریل کالج لندن کے ڈاکٹر ٹام پک کے مطابق یہ مشن پانی کی تلاش کے لیے مریخ کی سطح کے نیچے گہری کھدائی بھی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے مریخ کے گرد گھومنے والے مصنوعی سیاروں کی مدد سے سرچ سیارے کے بارے میں ابتدائی معلومات حاصل کی گئی تھیں اوراندازہ ہے کہ مریخ کی سطح کے نیچے کسی جگہ برف اور پانی موجود ہے ۔

No comments: