International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, May 28, 2008
کالا باغ ڈیم منصوبہ ترک کرکے پیپلز پارٹی نے عوام سے اپنا وعدہ پورا کیا ہے ، نثار کھوڑو
حیدرآباد ۔ سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم منصوبہ ترک کرکے پیپلز پارٹی نے عوام سے اپنا وعدہ پورا کیا ہے سندھ میں سرمایہ کاری کے لیے حالات ساز گار بنادیئے ہیں تاہم ابھی سرمایہ داروں میں اعتماد میں بحال کرنے کی ضرورت ہے آئندہ بجٹ میں ہماری ترجیحات تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کرنا اور غربت وبے روز گاری کا خاتمہ کرنا ہو گا یہ باتیں انہوں نے حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں مختلف این جی اوز کی جانب سے منعقدہ سیمینار ، مقامی تاجروں اور آبادگاروں سے بات چیت اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی انہوں نے کہاکہ پانی اور بجلی کی کمی دور کرنے کا واحد منصوبہ کالا باغ ڈیم نہیں تھا سندھ کی تینوں اسمبلیاں اسکے خلاف فیصلہ دے چکی تھیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف بھی اسے اتفاق رائے ہو نے کے باعث ترک کرنے کا اعلان کرچکے تھے انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم منصوبہ کی منسوخی کا اعلان وفاقی وزیر پانی و بجلی کا ذاتی نہیں ہے یہ پوری حکومت کا فیصلہ ہے جسے پیپلز پارٹی کی تمام اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) ایم کیو ایم ، جمعیت علمائے اسلام(ف)اے این پی سب کی حمایت حاصل ہے انہوں نے کہاکہ تھر میں کوئلہ کے وسیع ذخائر ہیں اگر ان سے فائدہ اٹھایا گیا تو ملک میں بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا جبکہ آب پاشی کے نظام کو بہتر بناکر پانی کی کمی دور کی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ق) ختم ہو چکی اسکی بات کون سنتا ہے جو وہ کالا باغ ڈیم کی حمایت میں تحریک چلائے گی انہوں نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق کہا کہ سندھ اپنی تجاویز وفاق کو دے چکا ہے ہم اتفاق رائے سے این ایف سی ایوارڈ منظور کرائیں گے اور اسکی مدت تین سال ہو گی انہوں نے کہاکہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہو گا بعض حضرات نے دفاعی بجٹ کم کرنے کی تجویز دی ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ پہلے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا جائے اگر جمہوری ادارے مضبوط ہو نگے تو دیگر معاملات کو بھی دیکھا جائے گا پیپلز پارٹی کی ترجیح یہ ہے کہ بجٹ میں تعلیم و صحت کی سہولیات ،بے روز گاری و غربت کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں ملک میں امن و امان پائیدار بنیادوں پر قائم کیا جائے انہوں نے کہاکہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کردیئے گئے ہیں امن وامان کی حالات تسلی بخش ہے تاہم سرمایہ داروں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے سندھ سے انڈسٹری منتقل نہیں ہو نا چاہئیں اور سرمایہ بھی ملک اور صوبہ میں ہی لگنا چاہیئے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کو قائم ہو ئے ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا ہے ہمیں تو ہنی مون کا وقت بھی نہیں ملا کہ بجٹ سر پر آگیا ہے وراثت میں مسائل کا انبار ملا ہے امن و امان کی مخدوش حالت ، عدلیہ پر اعتبار کا مسئلہ،مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری ،تعلیم کے سنگین مسائل سندھ میں ساڑھے سات سو اسکول بند ہیں کسی کوپرواہ ہی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہم قومی مفاہمت کے جذبے سے ان مسائل پر جلد قابو پالیں گے انہوں نے کہاکہ اسٹاک ایکس چینج میں نئے شیئرز نہیں فروخت ہو ئے ہیں تو اسکا سبب یہ ہے کہ کوئی نئی یونٹ نہیں لگا ہے کہ جہاں سرمایہ کاری کی جائے انہوں نے کہاکہ انڈسٹریز لگانے کی ضرورت ہے اور زراعت پیشہ لوگوں کو بھی انڈسٹریز کی طرف راغب ہو نا چاہیئے انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں میری سرمایہ کاروں سے اچھی نشست ہو ئی ہے مجھے امید ہے کہ حیدرآباد کا صنعتی علاقہ ایک بار پھر ترقی کرے گا اور اندرونِ سندھ بھی میرپورخاص ، نواب شاہ،سکھراور لاڑکانہ میں نئے صنعتی یونٹس بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بجلی کی کمی کا سامنا ہے اگر کے ٹی بند پروجیکٹ، آئی پی پیز وغیرہ کو تنقید کا نشانہ بناکر ان پروجیکٹس کو بند نہ کیا جاتا تو آج ملک میں توانائی کا بحران نہیں ہو تا بیمار صنعتیں کام کررہی ہوتیں اور ملک ترقی کی طرف جارہا ہو تا لیکن ہم کوئلہ سے بجلی کا پلانٹ جلد لگوانے کی کوشش کررہے ہیں انہو ں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے لیے ساز گار ماحول پیدا کرنے کے لیے پیپلز پارٹی نے دوسروں کو ساتھ ملایا ہے نثار کھوڑو نے ممتاز صنعتکار یوسف کوثر بھٹی کے ظہرانے میں شرکت کی جبکہ ان سے حیدرآباد کے تاجروں حاجی رزاق میمن ، مسعود پرویز ،عماد صدیقی ، تراب علی خوجہ ،شاکر میمن ،اسلم شیخ اور دیگر نے ملاقات کی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment