International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 28, 2008

ملک میں ڈیم بنائے جانے کا فیصلہ تمام صوبوں کے یکساں حقوق اور مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے ۔۔عمران خان


اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیم بنائے جانے کا فیصلہ تمام صوبوں کے یکساں حقوق اور مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے ۔ تحریک نصاف کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کسی بھی منصوبے پر کام کرتے وقت چاروں صوبوںکے یکساں مفادات اور حقوق کو ترجیح دی جانی چاہیئے ۔ بڑے ڈیمز کے منصوبوں کی افادیت قومی سطح پر ہوتی ہے اس لیے اگر کسی فریق کے تحفظات ہوں تو انہیں دور کرنے کی کوشش کی جانی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پانی کے بحران کو حل کرنے اور محفوظ مستقبل کے لیے پانی کے بین الاقوامی ماہرین کی کانفرنس بلائی جائے اور ان سے رائے لی جائے ۔ انہوں نے زور دیا کہ پانی کی تقسیم کے لیے چاروں صوبوں کے حقوق ‘ مفادات اور امنگوں کے مطابق غیر سیاسی فیصلہ کیا جائے

No comments: