International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 28, 2008

چیف جسٹس افتخا رمحمد چو ہد ری کی بحالی کے خلاف یا صدر پرویز مشرف کی حمایت کے لیے کو ئی لا بی نہیں کر رہے ہیں۔ ۔ ۔ ایڈم شف



اسلام آباد۔ پا کستا ن کے دو رے پر آئے ہو ئے امر یکی ارکان کا نگر یس کے وفد کے سر براہ ایڈم شف نے واضح کیا ہے کہ امر یکی کا نگر یس کے ارکا ن چیف جسٹس افتخا رمحمد چو ہد ری کی بحالی کے خلاف یا صدر پرویز مشرف کی حمایت کے لیے کو ئی لا بی نہیں کر رہے ہیں۔ منتخب سیاسی جماعتوں کو مسائل جلد حل کر لینے چاہئیں۔ موجودہ پارلیمنٹ اتنی مضبوط ہو نی چا ہیے کہ پا رلیما نی نظا م ختم نہ ہو سکے امریکی کا نگریس کے وفد کے سر بر اہ ایڈ م شف نے صدر پرویز مشرف اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر سیاسی رہنما ؤں سے ملا قات کے بعد منگل کو اسلام آباد میں صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں جمہو ریت کا استحکا م چاہتے ہیں۔ایڈ م شف نے کہا کہ وہ پا کستان کے جمہو ری ادارو ں کی مضبو طی کے لئے پا کستان کی پا رلیمنٹ کے ساتھ مل کر کا م کر نا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مو جودہ پارلیمنٹ اتنی مضبوط ہو نی چا ہئے کہ پا رلیما نی نظا م ختم نہ ہو سکے۔انہو ں نے واضح کیا کہ ارکا ن کا نگر یس کے دورے کا مقصد چیف جسٹس کی بحالی پر کسی قسم کی لابی کر نا نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس طر ح کے مسائل دو منتخب سیا سی جما عتوں کو جلد حل کر لینے چاہئیں ۔انہو ں نے کہاکہ وہ پاکستان کے عدالتی بحران پر کو ئی پو زیشن نہیں رکھتے ۔ایک سو ال پر ایڈ م شف نے کہا کہ ہم صدر پر ویز مشر ف کی حمایت کے لئے بھی کو ئی لا بی نہیں کر رہے ہیں۔

No comments: