International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 28, 2008

کراچی میں جاپانی و چینی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ

قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میںکمی کی وجہ سے کیا ہے، موٹر سائیکل ادارے
کراچی۔ کراچی میں جاپانی و چینی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔چینی و جاپانی موٹر سائیکل اداروں نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میںکمی کی وجہ سے کیا ہے جبکہ میٹل شیٹیں اوردیگر پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافہ بھی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہنڈا موٹر سائیکل ساز ادارے نے سی ڈی ۔70موٹر سائیکل کی قیمت52ہزار9سو90روپے کردی ہے جس میں 9سو روپے پاکستان کوالٹی کنٹرول کے لئے جاتے ہیں۔سی ڈی ۔70موٹر سائیکل کی قیمتوں میں گزشتہ 2ماہ سے بتدریج اضافہ کیا گیا ہے۔مارچ2008 ء میں اسکی قیمت49ہزار9سوجبکہ اپریل2008ء میں اسکی قیمت50ہزار8سو90روپے رہی۔اسی طرح سی جی ۔125موٹر سائیکل کی قیمت70ہزار9سو روپے سے بڑھا کر72ہزار9سو90روپے کردی گئی ہے جبکہ مارچ2008ء میں یہی موٹر سائیکل 69ہزار9سو روپے پر فروخت کی جارہی تھی۔سی ڈی ۔70 اور سی جی ۔125موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہنڈا کی جانب سے چند ماہ میں 3بار ترمیم کی گئی ہے جبکہ صارفین کے حقوق کی ذمہ دار متعلقہ اتھارٹیوں کی جانب سے اس ضمن میں کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے اور سارا بار صارفین کو برداشت کرنا پڑرہا ہے۔پاک سوزوکی اور داؤد یاماہا کی جانب سے بھی 70سی سی موٹر سائیکلوں پر 1ہزار5سو50روپے بڑھا دئے گئے ہیں۔چئیرمین ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلر محمد صابر شیخ کے مطابق چینی ساختہ بائیکوں کی اوسطاً ہول سیل قیمت گزشتہ ماہ کی نسبت2ہزار روپے اضافے سے 34ہزار روپے جبکہ ریٹیل قیمت3ہزار روپے اضافے سے 36ہزار روپے ہوگئی ہے۔دسمبر2007ء میں ایک ڈالر کی قیمت61روپے تھی جبکہ مئی 2008ء میں اسکی قیمت71روپے کی سطح تک پہنچ گئی تھی ۔ماہرین کے مطابق اگر روپے کی قدر میں تنزلی کا عمل یوں ہی جاری رہا تو آئندہ چند ماہ میں اسکی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے اور اوسط طبقے کی پہنچ میں واحد سواری بھی ان کی پہنچ سے باہر ہوجائیگی۔

No comments: