International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 28, 2008

قومی ائیر لائن نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حج کرایوں میں ٤٠ ہزار روپے کے اضافے کی سفارش کردی

اسلام آباد۔ پی آئی اے نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب حکومت سے ا س سال عازمین حج کے کرایوں میں فی کس 40 ہزار روپے اضافے کی سفارش کردی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ 2007 ء میں تیل کی فی بیرل قیمت پچا س ڈالر تھی جو اس سال ایک سو تیس ڈالر فی بیرل تک ہو گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ حج کرایوں میں بھی اسی شرح سے اضافہ کیا جائے جس کے بعد فی کس کرایہ پچاسی سے نوے ہزار روپے ہونے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری وکیل احمد نے بتایا کہ اس سال سعودی عرب میں حاجیوں کے رہائشی کرایوں میں بھی سات سو ریال فی کس کا اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ سال یہ کرایہ پچیس سو ریال تھا جو اب بتیس سو ریال ہو گیا ہے گزشتہ ریگولر اسکیم کے تحت حاجیوں سے فی کس ایک لاکھ 27 ہزاروصول کیے گئے تھے جبکہ اس سال فی کس حج اخراجات بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ سعودی حکام نے حرم کے اطراف بڑی تعداد میں رہائشی عمارتیں مسمار کردی ہیں اس لیے رواں سال حاجیوں کو رہائش بھی مسجد الحرام سے کافی دو رملے گی ۔

No comments: