امریکا کے آئندہ صدر سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر انسانی حقوق کی پامالی اور گوانتاناموبے جیل بند کرنے کریں
صدر بش کے دور میں دنیا بھرکو روارکھا گیا
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے امریکہ سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی
اسلام آباد۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم’’ ایمنسٹی انٹرنیشنل ‘‘نے امریکا کے آئندہ صدر سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر انسانی حقوق کی پامالی اور گوانتاناموبے جیل بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نومبر2008 ء میں منتخب ہونے والے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر انسانی حقوق کی پامالی بند کرے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ آنے والی امریکی حکومت کے لئے دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر انسانی حقوق کی پامالی پر اخلاقی جواز دینا مشکل ہوگاجو صدر بش کے دور میں دنیا بھرکو روارکھا گیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکا گوانتا ناموبے جیل میں تشدد اور انسانیت سوز مظالم بند کرے اور قیدیوں کوعام عدالتوں میں پیش یا پھر انہیں آزاد کرے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا جو بڑی طاقت ہے اسے ملک اور بیرون ملک انسانی حقوق کی بحالی کے لئے مفادات سے بالا تر ہوکر کام کرنا ہوگا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment