International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 28, 2008

امریکہ کے ٹو کے پہاڑوں میں اسامہ کا واہ ویلا کر کے چائنہ کے علاقوں اور پاکستان میں رسائی چاہتا ہے ۔قاضی حسین احمد



٭۔ ۔ ۔ پاکستان میں امریکی مداخلت لمحہ فکریہ ہے ، مشرف کا مواخذہ اور 2نومبر والی عدلیہ کی اشد ضرورت ہے ۔
لاہور ۔ جماعت اسلامی کے امیر اے پی ڈی ایم کے رہنما قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکہ کے ٹو کے پہاڑوں میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کا جھوٹا واہ ویلا کر رہا ہے اس کا اصل مقصد چائنہ کے علاقوں اور پاکستانی سرحدوں تک رسائی حاصل کرنا ہے ۔ پاکستان کی معاشی اور دفاعی پالیسی عوامی مفادات کو مد نظر رھک کر نئے سرے سے مرتب کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ امریکہ کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت لمخہ فکریہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ’’ تحریک رحمت پاکستان ‘‘ کے زیر اہتمام منعدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تنظیم کے امیر خواجہ محمد اسلم اور سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید قریشی نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری اور عوامی خواہشات کو مد نظر رکھ کر جنرل (ر) پرویز مشرف کا مواخذہ تین نومبر کے اقدامات کا خاتمہ اور فوری طور پر ججز کی بحالی ہی موجودہ درپیش تمام بحرانوں کا حل ہے۔ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو آپس میں ملاقاتیں کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے والی پالیسیاں بنانی چاہیے ۔ این آر او کے ذریعے ملکی خزانے کو لوٹنے والوں نے ایک دوسرے کو معاف کروادیا ہے تاہم عام آدمی کیلئے اپنے بچوں کو د و وقت کا کھانا فراہم کرن ناممکن ہوتا جارہا ہے ۔ حکمرانوں نے انتخابات کے موقع پر عوام سے جو وعدے اور دعوے کئے تھے ابھی تک عملی طور پر نظر نہیں آرہے، سیاسی قیادت امریکی سفارتخانے کے چکر لگانا چھوڑ دے تمام بیرونی ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر سفارتی تعلقات قائم کئے جائیں ۔ امریکہ کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت لمخہ فکریہ ہے کے ٹو میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کا جھوٹا واویلا شروع کیا گیا ہے ۔ عراق پر بھی ایسے ہی جھوٹے الزامات لگائے گئے تھے نیو کلیئر پاور کی آڑ میں اسے نقصان پہنچایا گیا تھا ۔ امریکہ کا اصلہ مقصد کے ٹو پر چڑھائی کر کے چائنہ کے چند علاقے اور پاکستانی سرحدوں پر رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ موجودہ حالات میں پاکستانی کی معاشی اور دفاعی پالیسیوڈ کو امریکہ کی مرضی سے نہیں بلکہ عوامی خواہشات کے مطابق مرتب کرنا اشد ضروری ہے ۔ فوج کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے اس کی نئے سرے سے صف بندی کرنا ضروری ہے ۔ امت مسلمہ کو موجودہ دور میں جتنی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ امت مسلمہ کے آپس میں اتحاد کے بغیر چیلنجز سے نمٹانا ممکن ہے۔ اس موقعہ پر خواجہ محمد اسلم اور جاوید قریشی نے بھی خطاب کیا ۔

No comments: