International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 28, 2008

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے جمہوریت سے بہتر کوئی نظام نہیں ۔ سید یوسف رضا گیلانی


پاکستان امریکہ سے سٹریٹیجک تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہےوزیراعظم کی امریکی کانگرس ارکان اور سینیٹرز کے وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو

اسلام آباد۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے جمہوریت سے بہتر کوئی نظام نہیں ہے اور امریکہ کوپاکستان میں معاشی استحکام اور عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے جمہوری طریقے سے منتخب حکومت کی حمایت کرے آج وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینیٹرز وار اراکین کانگریس کے وفود نے ان سے ملاقات کی ۔ وفود میںسینیٹر بین نلسن ‘ ایڈم سیکف ‘ ایلیسن سکارز اور وائن گیلج شامل تھے۔ ا س موقع پر پاکستان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن بھی موجود تھیں ۔ وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان امریکہ سے اپنے سٹریٹجک تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تجارت ‘ سرمایہ کاری ‘ معیشت اور سوشل سیکٹر میں مزید مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈی تک رسائی کی سہولیات فراہم کرے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جو انسانیت ‘معیشت اور عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔ اس لیے عالمی برادری کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں مین ان عناصر سے بات چیت کی جائے گی جو لڑائی ختم کرکے ہتھیار پھینک دیں گے اور معاشی ترقی اوردہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے حالیہ انتخابات میں ماڈریٹ اور جمہوری قوتوں کو واضح مینڈیٹ دیا ہے ا ورجمہوری قوتوں نے مرکز اور صوبوں میں اتحادی حکومتیں تشکیل دی ہیں جس سے ملکی ادارے اور جمہوریت مضبوط ہوگی ۔ امریکی سینیٹرز اور اراکین کانگرس کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مستحکم اورکثیر الجہتی تعلقات کا خواہاں ہے ۔ وفود کے ممبران نے وزیراعظم کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں خصوصا معیشت ‘تجارت ‘ دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کی جمہوری حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

No comments: