لاہور ۔ صدر پرویز مشرف سے آرمی ہاؤس خالی کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ۔ یہاں بیرسٹر فاروق حسن نے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری برانچ میں پٹیشن دائر کی ۔ اس میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر پرویز مشرف آرمی ہاوئس پر غیر قانونی طور پر قابض ہیں کیونکہ 15 نومبر 2007 ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی وہ آرمی ہاؤس پر قابض ہیں ۔ پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ اس سلسلے میں کورٹ فوری طور پر نوٹس بھجوا کر آرمی ہاؤس پرویز مشرف سے خالی کر کے موجودہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو دیا جائے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment