International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 28, 2008

افغانستان اور دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کی وجہ سے پاکستان کے حالات خراب ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف طارق مجید

اسلام آباد ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حالات اور دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ پاکستان میں عسکریت پسندی کے بنیادی عوامل ہیں۔ دہشت گردی کے خطرات اور شدت پسندی پاکستان کیلئے سنجیدہ چیلنجز ہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کورس اور الائیڈ فورسز وار کورس کا اہتمام کیاگیا تھا ۔ چیئرمین جوائنٹ آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خطرات اور شدت پسندی پاکستان کیلئے سنجیدہ چیلنجز ہیں اور پاکستان کی افواج کی دفاعی حکمت عملی میں دونوں عوامل سب سے بڑے خطرے کے طور پر لئے جاتے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ گزشتہ تیس سال سے افغانستان کے خراب حالات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے پاکستان میں انتہا پسندی اور شدت پسندی میں اضافہ ہوگیاہے۔

No comments: