International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 28, 2008

افغان ، عراق جنگ موجودہ دور کی خطر ناک ترین جنگ ہے ۔ صدر بش


امریکہ آنے والی نسلوں کو امن و تحفظ دینا چاہتا ہے
افغان ،عراق جنگ ، جنگ عظیم دوم ہی کا حصہ ہے
امریکی صدر کا تقریب سے خطاب

واشنگٹن ۔ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے افغانستان ، عراق جنگ کو موجودہ دور کی خطر ناک ترین جنگ قرار دیا ہے ۔ بدھ کو یو ایس ایئر فورس اکیڈمی کے تقریباً 1000سے زیادہ گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنگ عظیم دوم کے اثرات آج تک ہم پر ہیں اور عراق او رافغانستان کی جنگ ساٹھ سال پہلے لڑی جانے والی جرمنی اور جاپان کی جنگ کا ہی حصہ ہے امریکہ پہلے بھی یہ فرض ادا کر چکا ہے ۔ اس سے پہلے وائٹ ہاؤس سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بش نے کہا تھا کہ جنگ عظیم دوم کے بعد ہم نے معاشرے کی تعمیر نو اور معیشت کو مضبوط کرنے میں جرمنی اور جاپان کی مدد کی تھی ۔ ان کوششوں میں صبر و ہمت اور وقت کی ضرورت تھی جس کے نتیجے میں آج جاپان اور جرمنی آزاد خوشحال ملک ہونے کے ساتھ ساتھ امریکہ کے اتحادی بھی ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ نئی نسل کو امن و تحفظ دینا چاہتاہے ہمیں افغانستان اور عراق میں بھی اسی لائحہ عمل کے مطابق کام کرنا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان نئے جمہوری ممالک میں آزادی اور خوشحالی لا کرہم ایک بار پھر کامیابی حاصل کریں گے اور نئی نسل کو آزادی اور امن و تحفظ دیں گے

No comments: