International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 28, 2008

اکتیس مئی کنونشن، معزول چیف جسٹس کے استقبال کے لئے تیاریاں عروج پر



پشاور۔ پشاورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اکتیس مئی کو ہونے والے وکلاء کنونشن کو کامیاب بنانے اور معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا شاندار استقبال کرنے کے لئے تیاریاں تیز کر دی گئیں ۔کنونشن کے روز پشاورہائیکورٹ کے اندر سبزہ زار میں وکلاء رہنماء اور سیاسی رہنماؤں کو اندر آنے کی اجازت ہو گی جبکہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے لئے گیٹ کے باہر انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے ۔ہائیکورٹ کے باہر بڑے بڑے سکرین لگانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے ان سکرینوں کی مدد سے ہائیکورٹ کے مین گیٹ کے باہر بیٹھے لوگوں کو کنونشن کی کاروائی دیکھنے میں مدد ملے گی اور مقررین کی تقریریں بھی آسانی سے سن اور دیکھ سکیں گے ۔معزول چیف جسٹس کے استقبال کے لئے نوشہرہ،پبی اورجی ٹی روڈ پر پشاور میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے مسلم لیگ ن،جماعت اسلامی ،تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی استقبالیہ کیمپ لگانے اور معزول چیف جسٹس کا شاندار استقبال کرنے کے لئے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں ۔پبی،نوشہرہ اور چمکنی میں استقبالیہ دروازے بھی نصب کئے جا رہے ہیں ۔پانچ ہزار وکلاء اور دیگر شرکاء کے لئے لنچ بکسز کا انتظام کیا جا رہا ہے فی لنچ بکس پر سو روپے خرچہ آئے گا ۔اسی طرح رات کے وقت آتش بازی کی جائے گی جس پر لاکھوں روپے خرچ ہونگے ۔سنٹرل جیل پشاور اور جسٹس سکوائر کے مقام پر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا اور پشاورہائیکورٹ کے مین گیٹ کے باہر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہو گی صرف جلسے کے شرکاء کو آنے کی اجازت ہو گی ۔

No comments: