International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 28, 2008

آصف علی زرداری پر قاتلانہ حملہ اور تشددکے الزام میں سابق آئی جی سندھ رانا مقبول، سابق چیئر مین ا حتساب بیورو سیف الرحمان سمیت٥ افراد کے وارنٹ جاری

کراچی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جنوبی)جسٹس عرفان صدیقی نے شریک چئیرمین پی پی پی آصف علی زرداری پر قاتلانہ حملہ اور تشددکرنے کے الزام میں ملوث سابق آئی جی سندھ رانا مقبول، سابق چیئر مین ا حتساب بیورو سیف الرحمان، سابق چئیرمین کرکٹ بورڈ مجیب الرحمان، سابق ڈی آئی جی فاروق امین قریشی اور سابق آئی جی جیل خانہ جات نجف مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے 14 جون تک ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں پولیس کی جانب سے سی کلاس رپورٹ پیش ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جنوبی) منور سلطانہ نے ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ ماتحت عدالت نے مذکورہ فیصلے کے خلاف آصف علی زرداری کے وکلاء نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر 27 مئی 2005ء کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس بن یامین پر مشتمل سنگل بینچ نے سی کلاس رپورٹ منظور کئے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کو منظور کرتے ہوئے مقدمہ کی ازسرنو سماعت کا حکم دیا تھا جس پر ماتحت عدالت نے بدھ کو مقدمہ کی ازسرنو سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔

No comments: