International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, April 27, 2008

چاروں صوبوں کی اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم تعمیر نہیں کریں گے ، سید یوسف رضا گیلانی

کسی صوبے نے اعتراض کیا تو متبادل منصوبے پر کام کریں گےقومی مفاہمت کے لیے تمام محب وطن سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیںالہ دین کا چراغ نہیں ہے کہ آٹھ سالہ خرابیاں فوری طور پر دور کر دیںحقیقی معنوں میں صحت کی سہولیات تک عوام کی رسائی کو ممکن بنائیں گےبجلی و آٹے کے بحران میں کمی کے لیے قوم جلد خوشخبری سنے گیوزیر اعظم کا میانوالی میں سٹی ٹراما سنٹر کی افتتاحی تقریب اور کالا باغ میں جلسہ سے خطاب
میانوالی ۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ چاروں صوبوں کی اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم تعمیر نہیں کریں گے قومی مفاہمت کے لیے تمام محب وطن سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں ۔ مزید چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے۔ بجلی اور آٹے کی کمی کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے اس ضمن میں قوم جلد خوشخبری سنے گی۔ حقیقی معنوں میں صحت کی سہولیات تک عوام کی رسائی کو ممکن بنائیں گے ۔ بنیادی مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔الہ دین کا چراغ نہیں ہے کہ آٹھ سالہ خرابیاں فوری طور پر دور کر دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو دورہ میانوالی کے موقع پر سٹی ٹراما سنٹر کے افتتاح اور کالا باغ میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم احسن اقبال بھی دورے کے موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے کالا باغ ڈیم کی مجوزہ سائیٹ کا بھی دورہ کیا جبکہ سٹی ٹراما سنٹر کی توسیع کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا صحت کے شعبے کو خطیر وسائل فراہم کئے جائیں گے ۔ حکومت نے سو روزہ پروگرام کا اعلان کر دیاہے تاکہ لوگوں کو صحت سمیت دیگر بہتر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک کو صحت کے شعبے کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا ہے۔ حکومت انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ ٹراماسنٹر 58 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 ماہ میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ سنٹر میں سرجیکل ‘ میڈیکل ‘ دماغ اور دیگر امراض کی سہولیات موجود ہوں گی ۔ ابتدائی طور پر سنٹر میں 18 مریضوں کے علاج معالجے کی سہولت میسر ہو گی ۔ وزیر اعظم نے کارڈیالوجی وارڈ کا بھی افتتاح کیا ہے ۔ سٹی ٹراماسنٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم نے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو باآسانی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کے شعبہ کے مسائل کا حل نئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے افتتاح پر ہمیں فخر ہے ۔ ٹراما سنٹر کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی جبکہ وزیر اعظم نے ٹراما سنٹر کی توسیع کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔کالا باغ میں عمائدین سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہاکہ مسائل ہمیں ورثے میں ملے ہیں اور عوام اس بات کا شعور رکھتے ہیں کہ یہ مسائل کن کے پیدا کردہ ہیں ۔عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے انہوں نے کہاکہ الہ دین کا چراغ نہیں ہے کہ آٹھ سالوں کی خرابیاں فوری دور کر دیں ۔حکومت چاروں صوبوں کی اتفاق رائے کے بعد کالا باغ ڈیم کو تعمیر کرے گی اگر کسی صوبے کو کالا باغ ڈیم پر اعتراض ہوا تومتبادل منصوبے پر کام کریں گے ۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ تمام صوبوں کی رضا مندی سے کیا جائے گا ۔ حکومت بجلی اور آٹے کے بحران کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اور آبپاشی کے لیے مزید چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے۔ تمام ایشوز قومی مفاہمت کے ذریعے حل کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں حکومت سیاسی و جمہوری قوتوں سے رابطے کر رہی ہے ۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کالاباغ اور ملحقہ علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کیا اور موقع پر احکامات جاری کیے

No comments: