International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, April 27, 2008

اسلام آباد میں مساجد کے خلاف آپریشن کرنے پر پابندی

اسلام آباد ۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے مساجد کے خلاف کسی قسم کی کارروائی اور آپریشن کرنے پر پابندی عائدکر دی ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی حدود کے اندر کسی مسجد کے خلاف کارروائی نہ کی جائے اور اگر کسی مسجد یا مدرسے کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہے تو اس کو بات چیت کے ذریعے حل کر دیا جائے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کی حدود کے اندر غیر قانونی طور پر قائم کی گئی مساجد کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا اور کئی مسجد کے خلاف کارروائی کی گئی اور جب ان مساجد کے خلاف آپریشن کرنے پر شدید رد عمل سامنے آیا اور مساجد میں ان کی مذمت کی گئی اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی گئی تو حکومت نے ان کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ مساجد کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریز کیا جائے اور اگر کوئی مسئلہ ہے تو ان کو طاقت کی بجائے بات چیت سے حل کیا جائے۔ اور حکومت کی ان ہدایات کی روشنی میں سی ڈی اے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شعبہ انفورسٹمنٹ و انکروچمنٹ کے حکام سے کہاہے کہ وہ آئندہ کے لیے کسی مسجد کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں اور اگر کوئی کارروائی کرنا بھی ہے تو اس کے لیے حکام سے اجازت لینا ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق شعبہ انفورسمنٹ و انکروچمنٹ نے غیر قانونی طور پر قائم مساجد کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا وہ ختم کر دیا ہے ۔

No comments: