راولپنڈی ۔ ضمنی الیکشن میں حلقہ پی پی10مسلم لیگ نواز کے لئے درد سر بن گیا ٹکٹ کیلئے 120کے لگ بھگ درخواستیں پارٹی کو موصول ہوئیں مقامی ایم این اے ملک ابرار کیلئے کسی کو راضی رکھنا مشکل ہو گیا ہے پارٹی ڈسپلن قائم رکھنے کیلئے مرکزی سطح کے امیدوار کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے تفصیلات کے مطابق ملک ابرار احمد ایم این اے کے پی پی 10 کی نشست چھوڑنے پر اس حلقہ میں ضمنی انتخاب ہو گا جس کیلئے مسلم لیگ نواز کے کارکن و رہنما ٹکٹ کے حصول کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی کا فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ ذرائع کے مطابق ایم این اے ملک ابرار صوبائی تنظیم او رمرکزی تنظیم کے پاس پی پی 10کے ٹکٹ کیلئے 120 کے لگ بھگ درخواستیں پہنچ چکی ہیں جبکہ پارٹی قیادت کارکنوں کو متحد رکھنے کیلئے مرکزی قائدین شہباز شریف ، چوہدری تنویر اور اشفاق سرور کو میدان میں اتارنے کا عندیہ دے رہی ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, April 27, 2008
راولپنڈی ۔۔حلقہ پی پی ١٠ (ن) لیگ کیلئے درد سربن گیا ١٢٠ افراد نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں دے دیں
راولپنڈی ۔ ضمنی الیکشن میں حلقہ پی پی10مسلم لیگ نواز کے لئے درد سر بن گیا ٹکٹ کیلئے 120کے لگ بھگ درخواستیں پارٹی کو موصول ہوئیں مقامی ایم این اے ملک ابرار کیلئے کسی کو راضی رکھنا مشکل ہو گیا ہے پارٹی ڈسپلن قائم رکھنے کیلئے مرکزی سطح کے امیدوار کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے تفصیلات کے مطابق ملک ابرار احمد ایم این اے کے پی پی 10 کی نشست چھوڑنے پر اس حلقہ میں ضمنی انتخاب ہو گا جس کیلئے مسلم لیگ نواز کے کارکن و رہنما ٹکٹ کے حصول کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی کا فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ ذرائع کے مطابق ایم این اے ملک ابرار صوبائی تنظیم او رمرکزی تنظیم کے پاس پی پی 10کے ٹکٹ کیلئے 120 کے لگ بھگ درخواستیں پہنچ چکی ہیں جبکہ پارٹی قیادت کارکنوں کو متحد رکھنے کیلئے مرکزی قائدین شہباز شریف ، چوہدری تنویر اور اشفاق سرور کو میدان میں اتارنے کا عندیہ دے رہی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment