International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, April 27, 2008

اولمپک مشعل کو جنوبی کوریا میں شدید مشکلات کاسامنا

سیول ۔اولمپکس مشعل کے سفر کا تازہ مرحلہ جنوبی کوریا میں جاری ہے جہاں مظاہرین دارالحکومت سیول میں مشعل کی پریڈ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔اولمپکس پارک سے سٹی ہال تک کے چوبیس کلو میٹر کے رستے پر آٹھ ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد جنوبی کوریا کے پناہ گزینوں کی جبراً واپسی اور تبت میں کارروائی کے خلاف مظاہرے کی تیاری کر رہے ہیں۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اس ریلی میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اولمپکس کی مشعل جاپان سے جنبی کوریا پہنچی ہے جہاں مظاہرے میں چار افراد زخمی ہوئے اور پانچ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔تفریحی مقام نگانو میں جاپانی قوم پرستوں اور تبت حامی کارکنوں کی چین حامی گروپ کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے سیول میں بھی اسی طرح کی جھڑپوں کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ وہ مشعل کو شہر کے دریا پر بنے اہم پلوں سے گزرنے نہیں دیں گے۔

No comments: