کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سید مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں عوام کو مایوس نہ کریں اور 30اپریل تک ہر صورت معزول ججز کو بحال کردیں۔ اگر حکومت نے ایسا نہ کیا تو وہ وفاقی حکومت سے باہر ہوجائیں گے اور وکلا کے ساتھ مل کر لانگ مارچ نکالیں گے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ہفتہ کو سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر شہدائے پنجاب ہال میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل قریب آچکی ہے لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ سیاسی جماعتیں کبھی بھی یہ نہیں چاہتیں کہ عدلیہ کو مکمل طورپر آزاد کیا جائے یہ نہ صرف پاکستان کا مسئلہ ہے بلکہ دنیا بھر کے حکمران عدلیہ کو مکمل طورپر آزاد نہیں چاہتے کیونکہ وہ حکومت کو بے لگام گھوڑے کی طرح استعمال کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ سید مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کے وکلا پورے پاکستان کے وکلا کے لیے روشنی کا مینار ہیں اور کراچی کے وکلا نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر وکلا تحریک کو منزل کے قریب پہنچایا ہے کیونکہ کراچی میں وکلا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور 9مارچ سے لیکر اب تک ریاستی تشدد کا سامنا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے اور باشعور ہیں ۔ وکلا نے صرف 14ماہ میں سیاست دانوں سے بڑھ کر کام کر دکھایا اور وکلا کو ابھی مزید کام کرنے ہیں۔ ملک سے جاگیرداری سسٹم اور آمریت کے خلاف تحریک کو حتمی شکل دینا ہوگی تاکہ ملک میں قائم ناانصافی کو روکا جاسکے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک کی خوش قسمتی ہے کہ موجودہ حکومت نے معزول ججز کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ عدلیہ بحال ہو، ہمارا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اس وقت تسلیم کی جائے گی جب ججز کو بغیر کسی شرط پر بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کو پنڈی سے اسلام آباد شفٹ کیاجارہا ہے جس پر 5بلین خرچہ آرہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں جی ایچ کیو کو اسلام آباد شفٹ نہ کیا جائے اور اس پر ہونے والی لاگت کو تعلیم و صحت پر خرچ کردیا جائے تاکہ عوام خوشحال ہوسکے۔ بعدازاں صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت سے علیحدہ نہیں ہونگے کیونکہ پنجاب حکومت کے پاس اختیارات نہیں کہ وہ جز کو بحال کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی وکلا ان سے لانگ مارچ میں شرکت کا کہیں تو وہ وکلا کے لانگ مارچ میں شرکت ضرور کریں گے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, April 27, 2008
سیاسی جماعتیں عدلیہ کی مکمل آزادی نہیں چاہتیں، جاوید ہاشمی
کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سید مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں عوام کو مایوس نہ کریں اور 30اپریل تک ہر صورت معزول ججز کو بحال کردیں۔ اگر حکومت نے ایسا نہ کیا تو وہ وفاقی حکومت سے باہر ہوجائیں گے اور وکلا کے ساتھ مل کر لانگ مارچ نکالیں گے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ہفتہ کو سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر شہدائے پنجاب ہال میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل قریب آچکی ہے لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ سیاسی جماعتیں کبھی بھی یہ نہیں چاہتیں کہ عدلیہ کو مکمل طورپر آزاد کیا جائے یہ نہ صرف پاکستان کا مسئلہ ہے بلکہ دنیا بھر کے حکمران عدلیہ کو مکمل طورپر آزاد نہیں چاہتے کیونکہ وہ حکومت کو بے لگام گھوڑے کی طرح استعمال کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ سید مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کے وکلا پورے پاکستان کے وکلا کے لیے روشنی کا مینار ہیں اور کراچی کے وکلا نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر وکلا تحریک کو منزل کے قریب پہنچایا ہے کیونکہ کراچی میں وکلا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور 9مارچ سے لیکر اب تک ریاستی تشدد کا سامنا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے اور باشعور ہیں ۔ وکلا نے صرف 14ماہ میں سیاست دانوں سے بڑھ کر کام کر دکھایا اور وکلا کو ابھی مزید کام کرنے ہیں۔ ملک سے جاگیرداری سسٹم اور آمریت کے خلاف تحریک کو حتمی شکل دینا ہوگی تاکہ ملک میں قائم ناانصافی کو روکا جاسکے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک کی خوش قسمتی ہے کہ موجودہ حکومت نے معزول ججز کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ عدلیہ بحال ہو، ہمارا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اس وقت تسلیم کی جائے گی جب ججز کو بغیر کسی شرط پر بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کو پنڈی سے اسلام آباد شفٹ کیاجارہا ہے جس پر 5بلین خرچہ آرہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں جی ایچ کیو کو اسلام آباد شفٹ نہ کیا جائے اور اس پر ہونے والی لاگت کو تعلیم و صحت پر خرچ کردیا جائے تاکہ عوام خوشحال ہوسکے۔ بعدازاں صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت سے علیحدہ نہیں ہونگے کیونکہ پنجاب حکومت کے پاس اختیارات نہیں کہ وہ جز کو بحال کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی وکلا ان سے لانگ مارچ میں شرکت کا کہیں تو وہ وکلا کے لانگ مارچ میں شرکت ضرور کریں گے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment