مظاہرین کے قاتل قاتل سربجیت قاتل ‘ سربجیت سنگھ کی رہائی متاثرین سے بے وفائی کے نعرےبھارتی دہشت گرد درجنوں معصوم افراد کاقاتل ہے اسے معافی دینے والے آئین کے تحت غداری کے مرتکب ہوں گے۔ الفت کاظمی
راولپنڈی۔ بھارتی دہشت گرد اور تخریب کار سربجیت سنگھ کی رہائی کے خلاف انسانی حقوق کی بین الاقوای تنظیم گلوبل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا‘ مظاہرین نے قاتل ‘ قاتل سربجیت سنگھ قاتل ‘ سربجیت سنگھ کی رہائی ‘ متاثرین سے بے و فائی ‘ تخریب کار کو معافی ‘دہشت گردی کو فروغ اور دیگر نعروں پر مبنی احتجاجی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے پریس کلب سے مری روڈ تک احتجاجی مارچ کیا اور چودہ بے گناہ انسانوں کے قاتل سربجیت سنگھ کے لیے ہمدردی رکھنے والے اور اس کو رہائی دینے کے لیے اپیل کرنے والوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔سربجیت سنگھ کو عدالتی احکامات کے تحت دی جانے والی سزا پر فوری عملدرآمد کامطالبہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے انسانی حقوق کی بین الاقوامی شہرت یافتہ علمبردار اور گلوبل فاؤنڈیشن کے صدر الفت کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشت گرداور تخریب کار سربجیت سنگھ درجنوں افراد کا قاتل ہے ۔ ہمدردی اور انسانی حقوق کی آڑ میں اس کی معافی اور رہائی کے لیے اپیل کرنے والے قومی غیرت کو للکار رہے ہیں اس کی رہائی سنگین جرم ہو گا ‘ تمام تر بیرونی دباؤ مسترد کردیاجائے اور سزا پر فوری عملدرآمد کیا جائے تاخیر کی صورت میں بیرونی ممالک میں موجود بھارتی لابی حکومت پاکستان پر دباؤ مزید بڑھائے گی مگر یاد رکھیں کہ اس کی رہائی یا معافی کی کوشش کرنے والے یا معافی دینے والے آئین پاکستان کے آرٹیکل 120 کے تحت ریاست کے ساتھ غداری کے مرتکب اور اس کے جرم میں برابر کے شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کشمیر سنگھ نے رہائی کے بعد بھارت پہنچ کر نہ صرف اپنے جاسوس ہونے کا اعتراف کیا بلکہ بھارت سرکار نے اس کو ایوارڈ بھی دیا لہذا سربجیت سنگھ کی رہائی سے تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں اور ملکی سلامتی کے لیے ناپاک عزائم رکھنے والے مزید حوصلہ پائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں 450 سے زائد پاکستانی غیر انسانی سلوک اور اذیت ناک ماحول میں کئی سال سے قیدی ہیں ‘24 مرد ‘عورتیں اور بچے پرتشدد روئیے کی وجہ سے پاگل ہو چکے ہیں ۔ آئے دن بے گناہ پاکستانیوں کو ہلاک کرکے ان کے کھوکھلے ڈھانچے پاکستان بھجوائے جاتے ہیں مگر ان کی رہائی کی طرف توجہ کیوں نہیں دی جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جاسوس اور تخریب کاروں کو کبھی معاف نہیں کیا جاتا مگر ہمارے ہاں ایسا بھی ہوتاہے درجنوں افراد کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے والے سربجیت سنگھ کو بالاخر پاک رینجرز نے 30 اگست 1990 ء کو قصور سے رات کی تاریکی میں بارڈر کراس کرتے ہوئے گرفتارکرلیا جس نے دوران تفتیش اقبال جرم کیا ‘ مختلف عدالتوں نے اس کو چودہ افراد کو قتل کرنے اور 54 افراد کو زخمی اور معذور کرنے کے جرم میں دو بار سزائے موت کا حکم سنایا اس کی تمام اپیلیں مسترد ہوئیں اور اس کے بلیک وارنٹ جاری ہو چکے ہیں لہذا اس کو بے گناہ قرار دینا یا اس کی سزا معاف کرنا اعلٰی عدالتوں کی توہین کے ساتھ ساتھ متاثرین اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے بھی زیادتی ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment