International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, April 27, 2008

مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان بھارت کو ایران اور ترکمانستان کے ذریعے گیس سپلائی کے منصوبہ کو ترک کردے ۔پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی

راولپنڈی۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی نیشنل کونسل نے حکومت سے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان بھارت کو ایران اور ترکمانستان کے ذریعے گیس سپلائی کے منصوبہ کو ترک کردے ۔ بھارت کی جانب سے پاکستان میں د اخل ہونے والے دریاؤں پر ڈیموں کی تعمیر پاکستان کی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش ہے ۔ کونسل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ حکومت میں اٹھائے گئے اقدامات کا کڑا احتساب کیا جائے ۔ آٹھ سالہ مشرف دور میں جن لوگوں نے قومی خزانہ سے بھاری قرضے لے کر معاف کروائے اور کیے ۔ 3 نومبر 2007 ء کو بلا جواز ایمرجنسی نافذ کرنے ‘ ملک میں مہنگائی ‘ امن وامان کی بدترین صورت حال ‘کارگل آپریشن کے ذمہ داروں کے لیے انکوائری کمیشن کا قیام ‘بھارت کا پاکستانی دریاؤں پر ڈیم تعمیر کرکے پانی روکنا ‘ کشمیر کی تقسیم کے لیے چارنکاتی فارمولا پیش کرنا ‘بھارتی جاسوس کشمیر سنگھ کو با عزت رہا کرنا ‘ جیسے اقدامات پر صدر پاکستان پرویز مشرف ‘ سابق وزیراعظم شوکت عزیز ‘ سابق وفاقی وزراء اور چیف ا لیکشن کمشنر کا کڑا احتساب کیا جائے ۔ اس بات کا مطالبہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں کیا گیا جس سے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی ‘ جنرل (ر) شفیق احمد ‘ سکواڈرن لیڈر (ر) لیاقت انصاری ‘ بریگیڈیئر (ر) نصرت جہاں سلیم ‘ کموڈور (ر) فاروق مرزا‘ کرنل(ر) سجاد اختر ‘ میجر(ر) یاسین ‘ کرنل (ر) رفیق مرزا ‘ میجر(ر) طارق زاہد ‘ کرنل۔(ر) صادق ملک ‘ لیفٹیننٹ کنرل(ر) انعام الرحیم سمیت دیگر سابق عسکری افسران و جوانوں نے خطاب کیا اور اپنی آراء پیش کیں ۔فیض علی چشتی نے کہا کہ ٬ قبل ازیں ہونے والے اجلاسوں میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ ملک میں بامقصد ایمرجنسی اٹھائی جائے ۔ آزاد عدلیہ کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ جس پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔ سابقہ حکومت اب ختم ہو چکی ہے اور نئی حکومت کی وفاق اور تمام صوبوں میں حکومتیں بن چکی ہیں۔ قوم نے موجودہ الیکشن میں فیصلہ دے دیا کہ اسے آمریت بیرونی مداخلت کرپشن ‘ آزاد عدلیہ ‘ آزاد میڈیا پر پابندی ‘ اور مہنگائی منظور نہیں۔ اب یہ منتخب پارلیمان کا کام ہے کہ وہ قوم کو ان مسائل ے نجات دلائے تاکہ حقیقی جمہوریت بحال ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج ایک باوقار اور ملکی سلامتی کا ایک اہم ادارہ ہے ۔ مختلف اداروں میں تعینات افسران کی واپسی اچھا اقدام ہے تاہم سب کو واپس نہیں بلانا چاہیئے تھا صرف خوشامدیوں کی واپسی ہونی چاہیئے تھی انہوں نے کہا کہ ہمیں آرگنائزیشن کو مضبوط کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ صدر مشرف نے آرمی چیف اور صدر ہونے کے باوجود ریتائرڈ ہونے والے عسکری افسران و جوانوں کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ مشرف نے فوج کی ساکھ کو مجروح کیا ۔ سانحہ کارگل پر مشرف کا کورٹ مارشل ہونا چاہیئے ان کا جرم ناقابل معافی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں روز بروز اصافہ نے پنشن یافتہ ملازمین کی سفید پوشی کو برقرار رکھنا دشوار کردیا ہے لہذا پنشن میں اس حد تک اضافہ کیا جائے کہ پنشن والے لوگ باعزت زندگی گزار سکین اور انہیں پنشن کی فراہمی میں سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کو حل کیے بغیر ہمیں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیئے اور نہ ہی بھارت کو گیس پائپ لائن کے منصوبہ پر عملدرامد کیا جائے ۔ اجلاس کے دیگر شرکاء نے کہا کہ بھارت کو گیس کی فراہمی کے لیے تعاون ختم کیا جائے ہم بھارت کے اتنے خیر خواہ کیوں ہیں کہ اس کی اکنانومی کو مضبوط کریں ۔ بھارت پاکستان میں دا خل ہونے والے دریاؤں پر ڈیموں کی تعمیر سے پاکستان کے کھیتوں کو بنجر بنا رہا ہے ۔ امریکی صدر پرویز مشرف کے مزید پانچ سال صدر رہنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے پاکستان کو ڈکٹیشن دی جا رہی ہے مگر ایسی کسی ڈکٹیشن کو مسترد کردیا جائے اجلاس میں بعض شرکاء کی جانب سے ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں بدامنی کی صورتحال ‘ وکلاء کو زندہ جلا ئے جانے پر مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایم کیو ایم جیسی جماعت پر پابندی عائد ہونی چاہیئے شرکاء نے کہا ہے کہ سترہویں ترمیم نے آئین کا بیڑہ غرق کردیا ۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں ایکس سروس مین بزنس کے لوگ چیمبر تک رسائی حاصل کریں اور اپنی مصبوط آواز بلند کریں ۔

No comments: