International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, April 27, 2008

وکلاء اور سول سوسائٹی کا ریس کورس سے معزول جج خلیل الرحمان رمدے کے گھر تک احتجاجی ریلی



۔ اعلان مری کے مطابق 2 نومبر والی عدلیہ بحال نہ کی گئی تو وکلاء کے پاس لانگ مارچ کا آپشن موجود ہے
لاہور ۔ وکلاء اور سول سوسائٹی کا عدلیہ کی بحالی کیلئے ریس کورس پارک سے سپریم کورٹ کے معزول جج خلیل الرحمان رمدے کے گھر تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی کے شرکاء نے 2 نومبر 2007ء والی پوزیشن پر عدلیہ کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر عدلیہ کی بحالی کے حق میں نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔ ریلی سے معزول جج خلیل الرحمان رمدے اور جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال اور دیگر نے خطاب کیا ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معزول جج خلیل الرحمان رمدے نے کہا کہ وکلاء کی تحریک صرف معزول ججوں کو نوکریاں واپس دینے کی تحریک نہیں ہے بلکہ وکلاء کی جدوجہد اور قربانیاں جمہوریت کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک معزول عدلیہ کی بحالی کے بعد بھی جاری رہے گی ۔ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کا فیصلہ معزول عدلیہ کی بحالی کے بعد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اعلان مری کے مطابق 2 نومبر والی عدلیہ بحال نہ کی گئی تو وکلاء کے پاس لانگ مارچ کا آپشن موجود ہے ۔ بعد ازاں ریلی کے شرکاء گورنر ہاؤس کے سامنے جا کر منتشر ہو گئے ۔

No comments: