International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, April 27, 2008
افغانستان ، سوویت یونین کے قبضے کے خاتمے کی ١٦ ویں تقریب میں صدر حامد کرزئی پر طالبان کا حملہ
کابل ۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 1992 ء میں سوویت یونین کے قبضے کے خاتمے کی 16 ویں تقریب کے دوران اچانک فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں تین طالبان ہلاک اور دو ارکان پارلیمنٹ شدید زخمی ہو گئے تقریب میں صدر حامد کرزئی ، کابینہ کے ارکان اور غیر ملکی سفارتکاروں سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے جو محفوظ رہے ۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ تقریب کے دوران صدر حامد کرزئی پریڈ کا معائنہ کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک فائرنگ شروع ہو گئی اور زوردار دھماکہ ہوا ۔ اس واقعہ میں صدر حامد کرزئی ، کابینہ کے تمام ارکان اور غیر ملکی سفارتکار محفوظ ہیں جبکہ دو رکن پارلیمنٹ زخمی ہو گئے ۔ فائرنگ شروع ہوتے ہی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی اور تقریب میں موجود سینکڑوں افراد تقریب چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔ صدر حامد کرزئی کو محافظوں نے گھیرے میں لے کر کالے رنگ کی چار لینڈ کروز کے سکواڈ میں سے ایک میں بٹھا کر وہاں سے بحفاظت نکال کر لے گئے ۔ادھر طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے فوجی پریڈ کی تقریب میں سلامی کے دوران صدر حامد کرزئی پر حملہ کیا ہے تاہم اس حملے میں ان کے تین جنگجو جاں بحق ہو گئے طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہم نے تقریب پر راکٹوں سے حملہ کیا اس علاقے میں ہمارے چھ ساتھی موجود تھے جن میں سے ہمارے تین ساتھی جاں بحق ہو گئے فوری طور پر انہوں یہ نہیں کہاکہ ان کے ساتھی کیسے جاں بحق ہوئے۔ موقع پر موجود فرانسیسی خبر رساں ادارے کے رپورٹر نے بتایا کہ حملہ آوروں اور افغان سیکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ جائے وقوعہ پر موجود ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایاکہ ایک مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment