جنوبی وزیرستان کے رہائشی اپنے علاقوں کو شرپسند عناصر سے پاک رکھنے کیلئے اْن کی نشاندہی کریں ‘ پا ک فو جمقصدکے حصو ل کیلئے فو ج کی بجا ئے طالبان سے کہا جاتا کہ آپ معاہدے کی پاسداری کرکے یہ کام کرکے دکھائیے‘ مولانا معراج
الدین
واشنگٹن۔ افواجِ پاکستان نے جنوبی وزیرستان کے دوسرے بڑے قصبے لَدھا میں پمفلٹ تقسیم کیے ہیں جِس میںمقا می طا لبا ن کے رہنما بیت اللہ محسود کے ساتھ محسود قبیلے کے ذریعے ہونے والے امن معاہدے کی تصدیق کی گئی ہے۔وا ئس آ ف امریکہ کے مطا بق پمفلٹ میں لکھا گیا ہے کہ افواجِ پاکستان نے معاہدے پر دستخط ہونے سے پہلے ہی جَنڈولہ اور گردونواح کے علاقے کو شر پسندوں سے پاک کرنے کے بعد مکمل فائربندی کردی تھی تاکہ مظلوم شہریوں کی پریشیانیوں کا جلد از جلد ازالہ کیا جا سکے۔اِس سلسلے میں افواجِ پاکستان نے جنوبی وزیرستان سے منسلک راستے بھی کھول دیے ہیں تاکہ پاکستانی شہری اِن علاقوں میں با آسانی نقل و حرکت کر سکیں۔فوجی حکام کے مطابق اب جنوبی وزیرستان اور ملحقہ اضلاع کے رہائشیوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے علاقوں کو شرپسند عناصر سے پاک رکھیں اور اْن کی نشاندہی کریں تاکہ مستقبل میں بھی اِسی علاقے میں پائیدار امن قائم رہے۔پمفلٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان سے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا معراج الدین نے وائس آف امریکہ کو بتایا جِس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے فوج پمفلٹ تقسیم کر رہی ہے اْس مقصد کو حاصل کرنے کا مناسب طریقہ کار یہ ہوتا کہ طالبان یا طالبان کے نمائندے جو اب تک اْن کے ساتھ مصروفِ عمل ہیںمیز پر اْن کے ساتھ بیٹھے ہیں اْن ہی سے کہا جاتا کہ آپ معاہدے کی پاسداری کرکے یہ کام کرکے دکھائیے۔مولانا معراج الدین نے حکومت پر زور دیا کہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں لوگوں کی واپسی کا فوری انتظام کیا جائے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment