International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, April 27, 2008

ججوں کی بحالی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے بعد جاری کیا جا سکتا ہے ‘ ذرائع

اسلام آباد ۔ معزول ججوں کی بحالی کے حوالے سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے بعد جاری کیا جا سکتا ہے ۔ حکومتی ذرائع کے حوالے سے ایک نجی ٹیلی ویژن نے بتایا کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کی مرتب کردہ سفارشات پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی طرف سے ججوں کی بحالی کے حوالے سے مجوزہ قرار داد اور آئینی ترامیم کے پیکج کی منظوری کی صورت میں وزیر اظم یوسف رضا گیلانی ایگزیکٹو آرڈر جاری کر سکتے ہیں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے وفاقی کابینہ کا آئندہ اجلاس 30 اپریل کو اسلام آباد یں متوقع ہے

No comments: