International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 28, 2008

تیس دن کے اندر جج بحال ہوجائیں گے،شہبازشریف




لاہور ... مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی کا معاملہ اعلان مری کی روشنی میں مل جل کر طے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اورتیس دن پورے ہونے سے پہلے ججوں کی بحالی کا اعلان کردیا جائے گا ۔لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل صحافیوں سے گفت گو میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کا دبئی میں قیام طویل ہوگیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ انھوں نے آصف زرداری سے ملنے کا ٹائم لے لیاہے اوروہ دبئی جاکر ان سے ملاقات کریں گے۔ عوام پر امید رہیں ججوں کی بحالی کا معاملہ جلد حل کرلیاجائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ آمریت کی باقیات جمہوریت کے پودے کو تناور درخت نہیں دیکھنا چاہتیں اورگورنر ہاؤس ماضی قریب میں سازشوں کی آماج گاہ رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا انھیں عوام نے منتخب کیا ہے اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مسلم لیگ ن کے رہ نما خواجہ آصف نے لاہورایئرپورٹ پر گفتگومیں کہا کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے انھیں پیپلز پارٹی کے مؤقف پر زرہ برابر بھی شک نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے ساتھ خواجہ آصف اور قانونی امور کے ماہر خواجہ حارث بھی دبئی جارہے ہیں

No comments: