International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 28, 2008

ججوں کی بحالی پر صدر کوئی مہم جوئی نہیں کرسکتے،جنرل(ر) اسلم بیگ

اسلام آباد: بری فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف کے پاس نہ تو جنرل ضیاء الحق جیسے اختیارات ہیں اور نہ ہی سابق صدر غلام اسحاق خان جیسے اسلئے ججوں کی بحالی کی صورت میں وہ کوئی مہم جوئی نہیں کر سکتے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل اسلم بیگ نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں کا تختہ الٹا بہت آسان رہا ہے ،فوج کی چار جیپیں اور چار ٹرک سارا کام کر دیتے تھے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کیلئے یہ سب کرنا بہت مشکل ہو گا کیونکہ انہیں مرحوم جنرل ضیاء الحق یا مرحوم اسحاق خان جیسے اختیارات حاصل نہیں اور انہیں موجودہ آرمی چیف سے مدد لینا ہو گی لیکن انتخابات سے قبل آرمی چیف کی طرف سے ایم آئی اور آئی بی کو دھاندلی سے روکنے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے ساتھ نہیں دینگے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا موجودہ چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر فوج طلب کر سکتے ہیں تو جنرل اسلم بیگ نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ایک اور سنگین بحران پیدا ہو جائیگا لیکن میرے خیال میں فوج اب وہ غلطی نہیں دہرائے گی جو جنرل کاکڑ نے کی تھی اور نئے ماحول میں مجھے یقین ہے کہ اس قسم کی مہم جوئی نہیں ہوسکتی۔

No comments: