International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 28, 2008

قومی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے، ایکس سروس مین سوسائٹی

راولپنڈی : سابق فوجی افسروں کی تنظیم ”ایکس سروس مین“ نے نئی جمہوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ ادوار میں قومی خزانے کو لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بعد ہی بھارت سے تعلقات قائم کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کوپاکستان ایکس سروس مین کے اجلاس میں کیا گیاجس کی صدارت سوسائٹی کے صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی نے کی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفیق احمد ، بریگیڈیئر (ر)نصرت جہاں سلیم ، کموڈور (ر) فاروق مرزا، کرنل سجاد اختر، کرنل (ر) رفیق مرزا، کرنل (ر) صادق ملک، کرنل (ر) ممتاز، لیفٹیننٹ کرنل(ر) انعام رحیم، اسکواڈرن لیڈرلیاقت انصاری، میجر (ر) طارق زید رحمانی، میجر(ر) قمر کیانی اور میجر (ر) سید سلطان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس کے شرکاء نے سابقہ دور حکومت میں ہونے والی بدعنوانی پر کڑی تنقید کی اورتنظیم کے ایک رکن نے کہا کہ جو بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کئے جارہے ہیں اس سے مسئلہ کشمیر کھٹائی میں پڑ جائے گا سب سے پہلے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے اس کے بعد تعلقات بڑھائے جائیں۔ جنرل (ر) فیض علی چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج بھی اس پلیٹ فارم پر عدلیہ کی آزادی کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں جس معاشرے میں انصاف نہیں رہتا وہاں تباہی کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ تیظیم مطالبہ کرتی ہے کہ گزشتہ حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کا احتساب ، قرضے واپس کرانے والوں کے کیسز ری اوپن، امن وامان کی صورت کو بہتر بنانے، مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے اور کارگل آپریشن کے ذمہ داروں کیلئے انکوائری کمیشن قائم کیا جائے۔

No comments: