International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, April 28, 2008
آزاد عدلیہ صرف وکلاء کا نہیں، پوری قوم کا مطالبہ ہے، محموداچکزئی
کوئٹہ: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں نے ججوں کی بحالی کے نام پر ووٹ لئے ہیں اگر انہوں نے کوتاہی برتی تو وہ بھی اقتدار میں نہیں رہیں گے، آزاد عدلیہ صرف وکلاء کا نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اے پی ڈی ایم نے الیکشن کا بائیکاٹ اس لئے کیا تھا تاکہ ملک میں عدلیہ کی آزادی اور دیگر معاملات طے پاجائیں اے پی ڈی ایم ملک کو برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتی اس لئے حکمرانوں سے اپیل ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے کیو نکہ یہی ملک کی ضرورت ہے ایسا فارمولا طے کیا جائے جو سب کیلئے قابل قبول ہو میں اے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے یہ اپیل کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں حصہ لیا اسے کوئی دھمکی نہ سمجھے اگر سیاسی پارٹیوں نے کوتاہی برتی آدھا تیتر آدھا بٹیر والا کام کیا تو تمام انسان گلیوں میں ہونگے اور کوئی حکمر انی نہیں کرسکے گا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment