International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 28, 2008

امریکہ مسلم دنیا کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے مسلم ممالک میں کارروائیاں کررہا ہے ۔مولانا فضل الرحمان



کراچی ۔ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جس کیلئے ہمارے اکابرین نے سیاسی و قانونی جدوجہد کی ہے ۔ پاکستان ایک سیکولر ریاست نہیں بلکہ اسلامی ریاست ہے جس کے دستور میں لکھا ہوا ہے کہ اس ریاست کا مذہب اسلام ہے اور تمام قانون قرآن و سنت کے مطابق ہوں گے۔امریکہ مسلم دنیا کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے عراق اور افغانستان میں کارروائیاں کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیر کے روز جامعہ محمودیہ مریم مسجد میں جمعیت علمائے اسلام کراچی کے ذمہ داران سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے اکابرین نے قربانیاں دی ہیں اور قانونی و سیاسی جدوجہد کی ہے۔ اس جدوجہد کے نتیجے میں ایک اسلامی ریاست وجود میں آئی ہے اور اس کے دستور کا تقاضا ہے کہ پاکستان کے تمام قوانین قرآن و سنت کے مطابق ہوں۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمران ایسے رہے ہیں جنہوں نے شعوری طور پر اس آئینی ذمہ داری سے پہلو تہی کی کوشش کی ہے اور مختلف حیلے بہانوں سے ان ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں فرقہ ورانہ فسادات ہوئے تو اس سوچ کے تحت ہوں گے کہ مذہبی قوتیں متحد نہ ہوسکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں امریکہ اور عالمی استعمار سے خطرہ ہے ۔ امریکہ نے اپنی تمام قوت مسلم دنیا کے خلاف لگا رکھی ہے اور اپنے ذاتی مفادات، سیاسی مقاصد حاصل کرنے اورمسلم دنیا کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے عراق اور افغانستان میں کارروائیاں کررہا ہے۔

No comments: