دوبئی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر میاں محمد شہباز شریف وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک ،وزیر پٹرولیم خواجہ محمد آصف اور سینیٹر وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ قوم جلد خوشخبری سنے گی اور افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز 30دن کے اندر اندر بحال کر دئیے جائیں گے ۔ حکومت اپنے اس عزم پر ثابت قدم ہے ۔وہ آصف زرداری سے ملاقات کے لئے دوبئی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ وزیر قانون نے کہا کہ بلاشبہ قوم ججوں کی بحالی سے متعلق جلد خوشخبری سنے گی ۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہر قدم قانونی اور آئین کے مطابق اٹھایا جائے گا جبکہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ ججوں کی بحالی کا قوم سے وعدہ ضرور پورا کیا گیا جائے اور 30دن کے اندر اندر پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اتحادی جماعتیں اس معاملے کو حل کرنے میں مصروف ہیں اور انشاء اللہ ہم جلد سرخرو ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم مقصد کے راستے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے اور ہم پر امید ہیں کہ ہم اس سلسلے میں جلد عوام کا اعتماد حاصل کرلیں گے ۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ دیگر تمام مسائل بھی حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اعلان بھوربھن پر پوری طرح قائم ہے جبکہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جو مختلف قوتیں سازشیں کررہی ہیں اور اختلافات پیدا کرنے میں کوشاں ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ (ن ) لیگ اور پی پی پی کے درمیان ججوں کی بحالی کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن کے اندر ہی تمام ججز بحال ہو جائیں گے اور یہ مسئلہ (ن ) لیگ اور پی پی پی کی مشترکہ کوششوں سے ضرور حل ہو گا جبکہ خواجہ آصف نے کہا کہ دو نوں جماعتیں محض ججوں کی بحالی پر ہی اکتفا نہیں کریں گی بلکہ قانون اور آئین شکنی کرنے والوں کا احتساب بھی کیا جائے گا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری یہ بھر پور کوششیں ہیں کہ موجود ہ اتحادی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت ضرور پورے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی جلد بحالی ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ پوری قوم کی توجہ اس طرف لگی ہوئی ہیں ۔ وہ ججوں کی بحالی کا شدت سے انتظار کررہی ہے ۔ اگر یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے تو اس کے بعد معاشی استحکام اور دیگر مسائل بھی حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے گھمبیر مسائل مشرف اور اس کا ٹولہ ہمارے لئے چھوڑ گیا ہے اور آج وہ حکومت کے خلاف سازشیں کررہا ہے ۔ ان سازشی ٹولے کی سازشوں کا ہم میں نے مل کر مقابلہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اصولوں پر لچک کا مظاہر ہ نہیں کیا جائے گا تاہم ہم بعض معاملات میں لچک دکھائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی قانون سازی کریں گے تاکہ آئندہ کوئی آمر عدلیہ اور آئین پر شب خون نہ مار سکے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑانے والوں کو نشان عبرت بنا یا جا ئے گا ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, April 28, 2008
قوم جلد خوشخبری سنے گی اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز ٣٠ دنوں کے اندر ہی بحال ہوں گے ۔چوہدری نثار علی خان
دوبئی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر میاں محمد شہباز شریف وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک ،وزیر پٹرولیم خواجہ محمد آصف اور سینیٹر وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ قوم جلد خوشخبری سنے گی اور افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز 30دن کے اندر اندر بحال کر دئیے جائیں گے ۔ حکومت اپنے اس عزم پر ثابت قدم ہے ۔وہ آصف زرداری سے ملاقات کے لئے دوبئی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ وزیر قانون نے کہا کہ بلاشبہ قوم ججوں کی بحالی سے متعلق جلد خوشخبری سنے گی ۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہر قدم قانونی اور آئین کے مطابق اٹھایا جائے گا جبکہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ ججوں کی بحالی کا قوم سے وعدہ ضرور پورا کیا گیا جائے اور 30دن کے اندر اندر پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اتحادی جماعتیں اس معاملے کو حل کرنے میں مصروف ہیں اور انشاء اللہ ہم جلد سرخرو ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم مقصد کے راستے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے اور ہم پر امید ہیں کہ ہم اس سلسلے میں جلد عوام کا اعتماد حاصل کرلیں گے ۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ دیگر تمام مسائل بھی حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اعلان بھوربھن پر پوری طرح قائم ہے جبکہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جو مختلف قوتیں سازشیں کررہی ہیں اور اختلافات پیدا کرنے میں کوشاں ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ (ن ) لیگ اور پی پی پی کے درمیان ججوں کی بحالی کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن کے اندر ہی تمام ججز بحال ہو جائیں گے اور یہ مسئلہ (ن ) لیگ اور پی پی پی کی مشترکہ کوششوں سے ضرور حل ہو گا جبکہ خواجہ آصف نے کہا کہ دو نوں جماعتیں محض ججوں کی بحالی پر ہی اکتفا نہیں کریں گی بلکہ قانون اور آئین شکنی کرنے والوں کا احتساب بھی کیا جائے گا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری یہ بھر پور کوششیں ہیں کہ موجود ہ اتحادی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت ضرور پورے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی جلد بحالی ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ پوری قوم کی توجہ اس طرف لگی ہوئی ہیں ۔ وہ ججوں کی بحالی کا شدت سے انتظار کررہی ہے ۔ اگر یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے تو اس کے بعد معاشی استحکام اور دیگر مسائل بھی حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے گھمبیر مسائل مشرف اور اس کا ٹولہ ہمارے لئے چھوڑ گیا ہے اور آج وہ حکومت کے خلاف سازشیں کررہا ہے ۔ ان سازشی ٹولے کی سازشوں کا ہم میں نے مل کر مقابلہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اصولوں پر لچک کا مظاہر ہ نہیں کیا جائے گا تاہم ہم بعض معاملات میں لچک دکھائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی قانون سازی کریں گے تاکہ آئندہ کوئی آمر عدلیہ اور آئین پر شب خون نہ مار سکے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑانے والوں کو نشان عبرت بنا یا جا ئے گا ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment