International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 28, 2008

شہری انتظامیہ کی کارروائی، مقروض نوجوان نے خودکشی کر لی

کراچی : قرض کے بوجھ تلے دبے ایک نوجوان نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی گیس سلنڈر کا کاروبار کرنے والے 20 سالہ نوجوان طفیل شاہ نے کاروبار کی غرض سے بعض بینکوں سے قرض لیا ہوا تھا جس کی مجموعی مالیت قریباً 15 لاکھ روپے تھی، مگر شہری انتظامیہ نے نیو کراچی نمبر 5 میں قائم اس کی دکان توڑ دی جس کے نتیجے میں اس کا کاروبار ختم ہو گیا اور وہ بینکوں کے قرضے کی قسطیں ادا نہیں کر سکا جس کے باعث وہ ان دنوں سخت پریشان تھا۔ مرحوم کے ایک قریبی عزیز کے مطابق اتوار کو ایم سی بی کا ایک نمائندہ طفیل کے گھر پہنچا تو شرمندگی کے باعث طفیل اس کے سامنے نہیں آیا اور مرحوم کی بہن دروازے پر آئی جسے دیکھ کر بنک کے نمائندے نے شدید سخت و سست کہا۔ پھر اس کی والدہ کو بھی برا بھلا کہا جس کا مرحوم کو شدید دکھ پہنچا اور اس نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کر کے اپنے گھر والوں کے نام ایک خط لکھا اور خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ مرحوم کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔

No comments: