International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 28, 2008

آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے ،جسٹس افتخار

آاسلام آباد : جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاکہ جب تک ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی نہ ملک کے مسائل حل ہو نگے نہ ہی امن قائم ہوگا انہوں نے کہاکہ آج دنیا بھر میں قانون کی حکمرانی اور شہری آزادیوں کے تحفظ کی بات ہورہی ہے اگر ہمارے ملک میں قانون کی حکمرانی ہوگی تو سر مایہ کار بھی بلا خوف و خطر پاکستان میں سر مایہ کاری کرینگے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ کفر کی حالت میں قائم تو رہ سکتا ہے لیکن ظلم کی صورت میں قائم نہیں رہ سکتا جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے وکلاء کی جدو جہد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ وکلاء کی جد و جہد ضرور کامیاب ہوگی اور قوم آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کا خواب جلد شر مندہ تعبیر ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے معروف وکیل سکندر جاوید کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا ،وفد نے چیف جسٹس کو بارہ ہزار وکلا ء کے دستخط پر مشتمل کتاب بھی پیش کی جو ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنوں اور بار کونسلوں کے ارکان کے دستخط پر مشتمل ہے اور انہوں نے جسٹس افتخار محمد چوہدری کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

No comments: