International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, April 28, 2008
سوئی :کراچی کو گیس فر اہم کر نے والی پائپ لائن کو اڑادیا گیا ،سند ھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں کو سپلائی معطل
ڈیرہ مراد جمالی/کوئٹہ: سوئی اور جعفر آباد کے قریب نامعلوم افراد نے کراچی اور اوچ پاور پلانٹ کوگیس فراہم کرنے والی پائیپ لائنوں کو دھماکے سے اڑادیا جس سے اوچ پاور پلانٹ،سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، دوسری جانب چھتر میں نامعلوم افراد نے ایک ٹرک ڈرائیور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ ڈھاڈر میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق سوئی کے قریب ملگزار میں اتوار کونامعلوم افراد نے16انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا جس سے کراچی کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ گیس پائپ لائنوں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کے دوسرے واقعے میں سوئی کے قریب نامعلوم افراد نے دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکوں سے اڑادیا، جس سے سندھ کے مختلف علاقوں کشمور، تنگوانی ، بخشاپور، روجھان مزاری اور راجن پور سمیت سندھ ، پنجاب کے متعددعلاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ڈولی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 24 اور 30 انچ قطر کی دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑادیا۔پی پی ایل حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانبچھتر میں نامعلوم افرادنے ٹرک ڈرائیور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ٹرک کو روک کر نقدی چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے ڈرائیور سدھیر احمد کو شدید زخمی کردیا جسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔دریں اثناء ڈھاڈر میں اتوار کو ایک شخص نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل منیراحمد شاہی بازار میں اپنی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ غلام علی نامی شخص نے اس پرفائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاجسے اسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔دریں اثناء ڈیرہ غازی خان کے قریب تھانہ عمر کوٹ موضع گیاغل کے ایس ڈی او منظورحسین شاہ نے500کے وی ٹرانسمیشن ٹاور دامن پور نے پولیس کو تحریری درخواست دی کہ شر پسند عناصر نے موضع گیاغل تھانہ عمر کوٹ کے ٹاور کے نیچے باورد رکھ کر دھماکہ کر دیا۔ دھماکہ سے ٹاور کو تقریباً پانچ چھ لاکھ روپے کا نقصان پہنچا اور علاقے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہنگامی طور پر کام کر کے علاقہ کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment