اسلام آباد ۔ فیڈرل ہائی کورٹ نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی 4 مختلف مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے ۔ مولانا عبدالعزیز پر کل 27 مقدمات ہیں جن میں سے 15 مقدمات میں پہلے ہی ان کی ضمانت ہو چکی ہے ۔ پیر کو فیڈرل ہائی کورٹ میں دو رکنی بنچ نے 4 مقدمات کی سماعت کی اور ان چاروں مقدمات میں مولانا عبدالعزیز کی ضمانت منظور کر لی ان مقدمات میں چائینز اغواء کیس ‘ رینجرز قتل کیس ‘ اور پولیس ملازمین کے اغواء کے دو مقدمات شامل ہیں ۔ مولانا عبدالعزیز کی ابھی 8 مقدمات میں ضمانت ہونا تاحال باقی ہے تاہم یہ آٹھواں مقدمات سنگین نوعیت کے نہیں ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں ان 8 مقدمات میں ان کی ضمانت منظور ہونے کے بعد مولانا عبدالعزیز کی رہائی یقینی ہے ۔ مولانا کے وکیل نے امید ظاہر کی ہے کہ 3 مئی کی سماعت کے دوران مولانا عبدالعزیز کی ضمانت منظور کر لی جائے گی جس سے ان کی رہائی بھی یقینی ہو جائے گی ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, April 28, 2008
فیڈرل ہائی کورٹ نے مولانا عبدالعزیز کی چار مقدمات میں ضمانت منظور کر لی
اسلام آباد ۔ فیڈرل ہائی کورٹ نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی 4 مختلف مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے ۔ مولانا عبدالعزیز پر کل 27 مقدمات ہیں جن میں سے 15 مقدمات میں پہلے ہی ان کی ضمانت ہو چکی ہے ۔ پیر کو فیڈرل ہائی کورٹ میں دو رکنی بنچ نے 4 مقدمات کی سماعت کی اور ان چاروں مقدمات میں مولانا عبدالعزیز کی ضمانت منظور کر لی ان مقدمات میں چائینز اغواء کیس ‘ رینجرز قتل کیس ‘ اور پولیس ملازمین کے اغواء کے دو مقدمات شامل ہیں ۔ مولانا عبدالعزیز کی ابھی 8 مقدمات میں ضمانت ہونا تاحال باقی ہے تاہم یہ آٹھواں مقدمات سنگین نوعیت کے نہیں ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں ان 8 مقدمات میں ان کی ضمانت منظور ہونے کے بعد مولانا عبدالعزیز کی رہائی یقینی ہے ۔ مولانا کے وکیل نے امید ظاہر کی ہے کہ 3 مئی کی سماعت کے دوران مولانا عبدالعزیز کی ضمانت منظور کر لی جائے گی جس سے ان کی رہائی بھی یقینی ہو جائے گی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment