وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کے درمیان ملاقات میں پاک ایران دوستی تعلقات مستحکم کرنے اور تجارت کے حوالے سے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق
دونوں رہنماوں کی جانب سے ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد عملدرآمد شروع کرنے کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کے درمیان ملاقات میں پاک ایران دوستی تعلقات مستحکم کرنے اور تجارت کے حوالے سے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا گیاہے۔ دونوں ممالک نے مختلف بین الاقوامی ایشوز کے حوالے سے دو طرفہ پائی جانے والی ہم آہنگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے معاشی اقتصادی اور سفارتی اور تجارت کے حوالے سے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیاہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کے درمیان پیر کو ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی ایران کے صدر کے وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ ایرانی صدر کے وفد کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ملاقات میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ کی جلد تکمیل کا اظہار کیا وزیر اعظم نے کہاکہ ان کا ملک ایران سے بجلی خریدنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے اور ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتاہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاک ایران تجارتی تعلقات میں وسعت اور تعاون سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزیدمستحکم کرنا چاہتاہے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مختلف ایشوز کے بارے میں بھی پائی جانے والی ہم آہنگی خوش آئند ہے ۔ایران کے صدر نے کہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ دوستی اور تعلقات کا مزید فروغ چاہتاہے۔ ایران پاکستان میں خوراک اور توانائی کی کمی پر قابو پانے کے حوالے سے تعاون کا خواہاں ہے ۔ دونوں رہنماوں نے تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ایران کے صدر نے بھی اس خواہش کا اظہار کیاکہ ان کا ملک بھی ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن کے منصوبے پر جلد عملدرآمد چاہتاہے ۔دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اقتصادی و معاشی شعبوں میں تعاون علاقائی صورتحال افغانستان توانائی کے شعبے میں تعاون خطے میں دہشت گردی کے خاتمے پر بات چیت ہوئی ملاقات میں سارک سے متعلق بھی بات چیت ہوئی دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ قبل ازیں ایران کے صدر دورہ پاکستان پر اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے تو وفاقی وزیر آب و برق راجہ پرویز اشرف نے مہمان صدر کا استقبال کیا ایران کے صدر کو دو بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

No comments:
Post a Comment