International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, April 28, 2008
کابل :فوجی پر یڈ میں راکٹوں سے حملہ اور فائر نگ ،کر زئی اور کئی سفیر بال بال بچ گئے،افغان صدر کر سیوں کے پیچھے چھپ گئے
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی پریڈ کے دوران راکٹ حملوں اور فائرنگ میں رکن پارلیمینٹ اور تین حملہ آوروں سمیت 7 افراد ہلاک اور11 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں دو ارکان پارلیمینٹ بھی شامل ہیں،سیکیورٹی فورسز نے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیاہے، فوجی پریڈ کی اس تقریب میں افغان صدر حامد کرزئی، کابینہ کے ارکان، امریکا اور برطانیہ سمیت کئی غیر ملکی سفیر اور نیٹو کمانڈرز سمیت متعد افراد بال بال بچ گئے، افغان صدر سمیت تمام کئی سفیروں اور پارلیمانی ممبروں نے کرسیوں کے پیچھے چھپ کر اور زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے واقعے کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مجاہدین کی فتح کابل اور سویت قبضے کے خاتمے کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر صدر حامد کرزئی فوجی پریڈ کے معائنے کے بعد جیسے ہی اپنی نشست پر بیٹھے تو راکٹ حملے اور مشین گنوں کی فائرنگ شروع ہو گئی جس سے تقریب میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران اہم شخصیات کو سیکیورٹی فورسز نے محفوظ مقامات تک پہنچایا۔حملوں اور فائرنگ میں تین حملہ آور ، ایک ممبر پارلیمنٹ اور تین عام افراد ہلاک ہوگئے۔واقعے کے بعد صدر کرزئی نے ٹی وی پر آکر عوام کو ایک پیغام میں اپنی خیریت کے بارے میں آگاہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ایک حملہ آور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ طالبان ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے صدر کرزئی پر حملہ ہمارے لوگوں نے کیا، کارروائی میں 6 طالبان نے حصہ لیا۔ ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ پر 3 طالبان مارے گئے ہیں۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ حملے میں افغان صدر محفوظ رہے اور وہ خیریت سے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment