International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 28, 2008

ججوں کی بحالی کیلئے اعلان کے تحت فارمولا تیار کیا جارہا ہے،شیری رحمن

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمن نے کہا ہے کہ ججز کی بحالی کے لئے فارمولا تیار کیا جارہا ہے۔ اعلان مری پر مکمل عمل ہوگا تمام ججز کو اکاموڈیٹ کیا جائے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں ماہر معاشیات یوسف نذیر کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مفاہمت کی سیاست پیپلزپارٹی نے شروع کی شہید چیئرپرسن نے مفاہمت کے لئے اپنی جان قربان کردی ۔ ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کو معاشی خودکشی جیسی صورتحال کا سامنا ہے ۔ کشکول ٹوٹا نہیں مزید بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی انرجی پالیسی پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ گزشتہ سات سال میں انہوں نے کتنے میگاواٹ بجلی تیار کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اپریل کے آخر تک تین سومیگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ مئی کے شروع میں اسے بڑھا کر پانچ سو میگاواٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کتاب کے مصنف نے کہا کہ سابق سوویت یونین انیس سواسی کی دہائی میں تیل کے بحران کی وجہ سے تباہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو تیل اور خوراک جیسے شدید بحرانوں کا سامنا ہے ۔

No comments: