International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 28, 2008

بش اور بلیر پر جنگی جرائم کے مقدمہ کے لئے بین الاقوامی ٹریبونل قائم کرنے کا مہاتر محمد کا مطالبہ



لندن ۔ ملائیشیاء کے سابق وزیر اعظم مہاتر محمد نے عراق جنگ کے سلسلہ میں مغربی ملکوں کے قائدین پر جنی جرائم کا مقدمہ چلانے کے لئے بین الاقوامی ٹریبونل قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ لندن کے امپریل کالج میں تقریر کرتے ہوئے مہاتر نے اس جنگ میں امریکہ کے صدر جارج بش کے ساتھ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیر اور آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم جان ہاورڈ کے رول کے لئے ان تینوں پر مقدمہ چلانے ٹریبونل قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ان کی تقریر کا اہتمام کرنے والے مسلم گروپ رمضان فاؤنڈیشن کے ترجمان محمد شفیق نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ مہاتر محمد یہ د یکھنا چاہتے ہیں کہ تینوں قائدین پر عراق میں ان کے جنگی جرائم کے لئے ان کے غیاب میں مقدمہ چلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو ہلاکتیں روکنا ہو گا اور تشدد کے متبادل کے طور پر مفاہمتی بات چیت کی طرف آنا ہو گا ۔ عراق میں جنگ کے موضوع پر مہاتر نے کہا کہ ہزاروں لوگ دم توڑ رہے ہیں یہ ایک معاشی جنگ ہے جو تیل کے لئے لڑی جاری ہے ۔ مہاتر محمد نے جو مغرب کے خلاف اپنے بے باکانہ اظہار خیال کے بہت مشہور ہیں وزیر اعظم کے عہدہ پر برقرار رہتے ہوئے ملک میں جنگی جرائم کی ایک علیحدہ عدالت قائم کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا

No comments: