International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 28, 2008

صحافیوں کی شکایات سننے کیلئے ہاٹ لائن ٹیلیفون لگایا جائے گا،شیری رحمن

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شیری رحمن نے دوران ڈیوٹی 9 اپریل کو تشدد سے زخمی ہونے والی جیو نیوز کی کیمرا پرسن لالہ رخ کے گھر جا کر عیادت کی اور پھول پیش کئے، اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے وزارت اطلاعات ونشریات کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ ہاٹ لائن ٹیلیفون لگائیں جس کے ذریعے صحافی برادری کے افراد اپنی شکایات درج کراسکیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومتی سطح پر جرنلسٹس وکسٹم فنڈ قائم کیا جا رہا ہے جس کی سمری انہوں نے تیار کر کے حکومت کو بھیج دی ہے جس کا جلد اعلان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت، توانائی، پانی، بجلی اور دیگر شعبوں کے لئے پالیسیاں تیار کر رہی ہے جس کے نتیجے میں عوام کو جلد ریلیف ملے گا۔

No comments: