اسلام آباد...پاک افغان سرحد کے قریب افغان فورسز نے کارروائی کر کے 10شرپسند وں کو ہلاک کردیاہے۔اس دوران دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان غلط فہمی کی بناپرفائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا ایک حوالدار شہید اور نائک زخمی ہوگیا،ڈی جی آئی ایس پر میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ اس موقع پر کسی قسم کی کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح شرپسندوں نے افغان سرحد کے اس پار داؤد قلعے پر واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ سے دس شرپسندمارے گئے جبکہ باقی فرارہوگئے۔افغان بارڈر پر نواپاس پر واقع ایک چیک پوسٹ بھی اس کی زدمیں آگئی۔فرنٹیر کور نے جوابی فائرنگ کی جس پر غلط فہمی کے باعث افغان نیشنل آرمی اور ایف سی کے دستوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کا ایک حوالدار شہید اور ایک نائک زخمی ہوگیا۔گیارہ بجے کے قریب افغان آرمی کے دستے شرپسندوں کی تلاش میں نوا پاس پر واقع اون پوسٹ پر آئے تو انہیں بتایا گیا کہ اس طرف کوئی نہیں آیا۔آخری اطلاعات آنے تک پاکستان اور افغانستان کے مقامی کمانڈرز مسئلہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 23, 2008
پاک افغان سرحد کے قریب افغان فورسز کی کارروائی،10شر پسند ہلاک
اسلام آباد...پاک افغان سرحد کے قریب افغان فورسز نے کارروائی کر کے 10شرپسند وں کو ہلاک کردیاہے۔اس دوران دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان غلط فہمی کی بناپرفائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا ایک حوالدار شہید اور نائک زخمی ہوگیا،ڈی جی آئی ایس پر میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ اس موقع پر کسی قسم کی کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح شرپسندوں نے افغان سرحد کے اس پار داؤد قلعے پر واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ سے دس شرپسندمارے گئے جبکہ باقی فرارہوگئے۔افغان بارڈر پر نواپاس پر واقع ایک چیک پوسٹ بھی اس کی زدمیں آگئی۔فرنٹیر کور نے جوابی فائرنگ کی جس پر غلط فہمی کے باعث افغان نیشنل آرمی اور ایف سی کے دستوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کا ایک حوالدار شہید اور ایک نائک زخمی ہوگیا۔گیارہ بجے کے قریب افغان آرمی کے دستے شرپسندوں کی تلاش میں نوا پاس پر واقع اون پوسٹ پر آئے تو انہیں بتایا گیا کہ اس طرف کوئی نہیں آیا۔آخری اطلاعات آنے تک پاکستان اور افغانستان کے مقامی کمانڈرز مسئلہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment