International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 23, 2008
عراق : خود کش بم دھماکوں میں ٢ امریکی فوجیوں اور ٧ عراقی پولیس اہلکاروں سمیت ٢٠ افراد ہلاک ، ٥٤ زخمی ہو گئے
بغداد ۔عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے تازہ واقعات میں 2 امریکی فوجیوں اور 7 عراقی پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 20 افراد ہلاک اور 54 افراد زخمی ہو گئے ۔ دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں میں 10 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے ۔ صوبہ دیالہ کے قصبے ولاؤلہ میں ایک خاتون خود کش حملہ آور نے خود کو ایک پولیس سٹیشن کے قریب دھماکے سے اڑا لیا جس سے پانچ پولیس اہلکار اور ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے ایک اور واقعہ میں رمادی کے قریب ایک خود کش حملہ آورنے دھماکہ خیز مواد سے لدی کار ایک چوکی سے ٹکرا دی جس سے دو امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔ اس حملے میں دو عراقی پولیس اہلکار ہلاک اور 24 شہری زخمی ہوئے ۔ بصرہ میں سڑک پر نصب بم دھما کے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔ ادھر اتحادی فوجوں نے بصرہ میں اپنی کارروائیاں تیز کر دیں ۔ خصوصی فوجی دستے ان کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کی مدد کے لیے مزید ایک ہزار سے زیادہ فوجی شہر میں بھیجے گئے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment