International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 23, 2008

روپے کی قدر میں مزید کمی ، ڈالر ٦٤.٢٧ روپے کا ہوگیا

اسلام آباد۔ انٹر مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید کمی گز شتہ سات سال کی کم ترین سطح 64.27 پیسے پر آگئی ۔در آ مد کنند ان کی جا نب سے ادائیگیو ں کے لئے ڈالرکی طلب مسلسل بڑ ھنے کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔انٹر بینک ما ر کیٹ میں ٹر یڈ نگ کے دوران ڈالر کے مقا بلے میں روپے کی قد ر سات سال کی کم تر ین سطح چو نسٹھ روپے ستا ئیس پیسے تک گر گئی جو اکتو بر دوہز ار ایک کے بعد کم تر تن سطح ہے جبکہ رواں مالی سال کی قد رمیں ساڑے تین فیصد کمی ریکا رڈ کی گئی ۔دو سر ی جانب اوپن مارکیٹ میں ڈ الر کی قیمت دس پیسے اضا فے سے چو نسٹھ روپے ساٹھ پیسے،بر طانو ی پاو?نڈ ایک روپے اضا فے سے ایک سو انتیس روپے ستر پیسے اور یو رو کی قیمت ایک روپے بڑھ کر ایک سو چا ر روپے ریکارڈکی گئی ۔

No comments: