International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 23, 2008

ہندو مذہب کو فروغ دینے پر بھارتی ڈراموں ا ور غیر شائستہ صابن کے اشتہار پر پابندی درست فیصلہ ہے ۔ حامد کرزئی

کابل۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے حکومت کی طرف سے ہندو مذہب کو فروغ دینے پر ممبئی بھارتی ڈراموں اور غیرشائستہ صابن کے اشتہار پر پابندی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومی ‘ اخلاقی معیارات اورثقافت کے خلاف ہے ۔افغان صدر حامد کرزئی نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے لیکن دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہمارا ٹیلی ویژن معاشرتی ‘ اخلاقی معیارات کی بنیاد پر ہماری ثقافت کو پیش کرے ۔گزشتہ روزوزیر ثقافت نے بھارت کے مشہور ڈرامہ سیریل کو بند کروایا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ اس چینل پر چلائے جانے والے ڈراموں میں ہندو تہذیب و ثقافت کو فروغ دیا جا رہا تھا جو کہ اسلامی روایات کے برعکس ہے ۔

No comments: