International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 23, 2008
مشرف مدت پوری ہونے تک صدر رہیں گےاور دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ہاویر سولانا
اسلام آباد ۔ یورپین یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاویر سولانا نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے تک صدر رہیں گے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تہذیبوں کے تصادم پر یقین نہیں رکھتے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز خاکوں اور قرآن کے خلاف فلم کی مذمت کرتے ہیں،۔بدھ کو پاکستان کے دورے کے دوران ایک نجی ٹی وی سے اپنے خصوصی انٹرویو میں ہاویر سولانا نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی اورافغانستان و پاکستان دہشت گردی سے نجات حاصل کریں گیجس کے بعد اس خطے میں استحکام ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذاکرات ان کے ساتھ ہو رہے ہیں جو تشدد چھوڑنے کیلئے تیار ہیں ، ان کے ساتھ مذاکرات میں حرج نہیں لیکن جو تشدد چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ان سے مذاکرات مشکل ہیں۔ توہین آمیز خاکوں اور قران کے خلاف فلم پر ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ان واقعات کی مذمت کی ہے ، لیکن ہمارے آئین میں آزادی اظہار کو تحفظ حاصل ہے ۔ یہ ہماری ثقافت ہے لہذا ہم اس اصول کا تحفظ کریں گے لیکن ہم کسی کے عقیدے کی توہین کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور مغرب کے درمیان غلط فہمیاں اتنی گہری نہیں ، میں تہذیبوں کے تصادم پر یقین نہیں رکھتا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment