International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 23, 2008
نواز شریف ،آصف علی زرداری اور اسفند یار ولی خان سے ہاؤیر سولانا کی ملاقاتیں ، انتخابات کے بارے میں مبصرین کی رپورٹ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف،پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان سے منگل کو اسلام آباد میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ ہاویر سوالانا نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے سیاسی حالات ، خطے کی صورتحال، اٹھارہ فروری کے انتخابات کے بارے میں مبصرین کی رپورٹس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر یورپی یونین نے پاکستان کے قومی ایشوز کے بالخصوص انتہا پسندی کے حوالے سے مخلوط حکومت کی پالیسی کی تعریف کی۔ قومی رہنماؤں نے عام انتخابات کے حوالے سے یورپی کمیشن کے مبصرین کی رپورٹ کاخیر مقدم کیاہے او رکہاہے کہ رپورٹ میں اٹھائے گئے معاملات اہم نوعیت کے ہیں ۔سابقہ حکمران اتحاد نے سرکاری مشینری کو استعمال کرتے ہوئے دھاندلیاں کیں ۔جس کا واضح اظہار رپورٹ میں بھی موجود ہے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہاکہ آمریت دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے نواز شریف نے یورپی یونین کی رپورٹ میں اٹھائے گئے معاملات اور سفارشات کا خیر مقدم کیا اورکہاکہ اٹھارہ فروری کے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع نہیں تھے خود ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے تھے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment